counter easy hit

سینٹرل جیل ملتان میں قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی

Execution

Execution

ملتان (جیوڈیسک) ملتان کی سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔

ملتان کی سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم نصر اللہ کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔ مجرم کی سزا پر عمل درآمد آج کیا گیا، مجرم نصراللہ نے 1994 میں مظفر گڑھ میں عدالت کے باہر بھائی کے قاتل کو قتل کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد حکومت کی جانب سے سزائے موت کی بحالی کے بعد سے اب تک 50 سے زائد افراد کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔