counter easy hit

سنسر بورڈ کا گٹکہ کی تشہیر پر اداکاروں کی بیویوں کو انتباہ

BollyWood Herose

BollyWood Herose

شاہ رخ خان ،گووندا،اجے دیوگن اور ارباز خان کی بیویاں ایسے اشتہارات میں نظر آتی ہیں
ممبئی(پی ایم این ) بھارتی سینسربورڈ نے گٹکہ کی تشہیر سے متعلق مختلف کمرشلز کا حصہ بننے والے اداکاروں کی بیویوں کو انتباہی خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سینسر بورڈ کے حکام کے مطابق شاہ رخ خان ،گووندا،اجے دیوگن اور ارباز خان کی بیویاں ایسے اشتہارات میں نظر آتی ہیں جن میں گٹکہ کی تشہیر کی جاتی ہے جبکہ گٹکہ کی تشہیر ممنوع ہے اور اس کا لائیسنس جاری نہیں کیا جاتا۔انھوں نے کہا کہ ممنوعہ برانڈ کی تشہیر غیر قانونی اقدام کے زمرے میں آتا ہے