counter easy hit

پانچ دن میں 600 تک پروازیں منسوخ ہوچکیں ، ترجمان پی آئی اے

canceled 600 flights, PIA

canceled 600 flights, PIA

کراچی…..پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے جتنے جہاز اڑے ، آپریشن کے لیے سارا اسٹاف ادارے کا ہی تھا ، پانچ دن کی ہڑتال میں ساڑھے پانچ سو سے چھ سو پروازیں منسوخ ہوچکیں ، نقصان ڈھائی ارب سے اوپر ہوگياہے۔
پی پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی نے کہاکہ فلائٹ آپریشن جزوی بحال ہے ، نہ صرف جدہ سے عمرہ زائرین کو واپس لایا جار ہا ہے بلکہ گلگت بلتستان کے لیے بھی فلائٹس روانہ ہوئيں ، انہوں نےکہا اس سارے آپریشن میں جتنا اسٹاف شریک تھا وہ سب پی آئی اے کا ہی تھا ۔دانیال گیلانی نے بتایا کہ فلائٹ آپریشن کی بندش کے پانچ دنوں میں ساڑھے پانچ سو سےزائد پروازیں منسوخ ہوچکیں۔