yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    بین الاقوامی خبریں
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

کیا ایم ایم اے الیکشن 2018ء میں کوئی بڑا اپ سیٹ کر سکتی ہے؟

Web Editor April 9, 2018 1 min read
can-mma-election-set-up-a-big-in-2018
Share this:

ایم ایم اے کے خدوخال کافی حد تک واضح ہو چکے ہیں۔ انتخابی نشان سے اتحاد کی سربراہی تک جمیت علمائے اسلام اس اتحاد پر اس طرح سے حاوی دکھائی دیتی ہے کہ جیسے ایم ایم اے کی تشکیل نہیں ہوئی بلکہ جماعت اسلامی نے اپنے آپ کو جمعیت علمائےاسلام میں ضم کر دیا ہو۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا ایم ایم اے پاکستان کی سیاست پر کوئی قابل قدر نتائج اخذ کر سکتی ہے؟ کیا ہمیں کسی اپ سیٹ کی توقع رکھنی چاہئیے؟

اس کا تجزیہ کرنے کے لیے ہمیں کے پی کے پچھلے نتائج اور الیکشن سے لے کر اب تک کی ہونے والی سیاسی ڈویلپمنٹ پر غور کرنا پڑے گا۔

پچھلے الیکشن میں جمعیت اور جماعت کے علاوہ ان تمام مذہبی جماعتوں نے حصہ نہیں لیا تھا جو اب ایم ایم اے کا حصہ بن رہی ہیں۔ ان مذہبی جماعتوں کا ووٹ بنک جمعیت اور جماعت کے ہی کھاتے میں گیا تھا۔ دوسری طرف بہت سے ایسے آزاد امیدوار بھی سامنے آئے تھے جو جیت تو نہ سکے مگر انہوں نے کافی زیادہ ووٹ لیے۔

الیکشن کے بعد تین بڑے کام ہوئے۔

پہلا ایم ایم اے کا بننا۔

دوسرا اے این پی، پی پی، جماعت اور جمعیت سمیت بہت سے آزاد امیدواروں کا ان حلقوں میں تحریک انصاف جوائن کرنا جہاں پہلے تحریک انصاف نہیں جیت سکی تھی۔

تیسرا تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کی شکل میں ایک متبادل اور زیادہ متحرک جماعت کا وجود میں آنا۔ اس جماعت نے این اے 4 اور این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں جماعت اسلامی کو شدید نقصان پہنچایا۔

اگر ہم جماعت اور جمعیت کے پچھلے الیکشن میں پڑنے والے ووٹ جمع کر لیں تو کے پی اور فاٹا کی قومی اسمبلی کی چھے نشستیں ایسی سامنے آتی ہیں جن میں ابھی تو کوئی اور جماعت فاتح ہے مگر اتحاد کی صورت میں وہاں ایم ایم اے اس بار بازی مار سکتی ہے۔ ان میں سے این اے 10 اور این اے 11 (مردان) پر پی ٹی آئی، این اے 8 (چارسدہ) پر قومی وطن پارٹی، این اے 32 (چترال) پر مشرف کی جماعت، این اے 36 (فاٹا) پر آزاد جبکہ این اے 44 (فاٹا) پر مسلم لیگ ن کے امیدوار موجودہ ایم این اے ہیں۔

دوسری طرف اس اتحاد اور مختلف امیدواران کی تحریک انصاف میں شمولیت سے چھہ ایسے حلقے ہیں جہاں پہلے تحریک انصاف کو شکست ہوئی مگر اب وہاں تحریک انصاف کی پوزیشن ایم ایم اے اور دوسری جماعتوں سے بہتر ہے۔ ان میں این اے 20 (مانسہرہ)، این اے 28 (بونیر) ،فاٹا کے چار حلقے این اے 39، این اے 42، این اے 45 اور این اے 46 شامل ہیں۔

اس ساری بحث کے بعد نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ایم ایم اے کی بحالی سے تحریک انصاف کی دو نشستیں خطرے میں تو ہیں مگر تحریک انصاف اس کے نتیجے میں چھے دوسری نشستیں جیت سکتی ہے یعنی کہ حتمی تجزیے میں یوں کہہ لیجئیے کہ ایم ایم اے اور تحریک انصاف دونوں ہی اس بار چار چار مزید نشستیں جیتیں گی جبکہ ن لیگ کی چار نشستیں شدید خطرے میں ہیں۔

لیکن ایک نقطہ جو بہت اہم ہے وہ یہ کہ پچھلے الیکشن میں سپہ صحابہ، جماعت دعوہ اور دوسری بہت سی چھوٹی چھوٹی جماعتوں نے جمعیت اور جماعت کو ووٹ دیا تھا جبکہ اس بار وہ خود الیکشن میں اترنے لگی ہیں اور یہ ایم ایم اے کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے اور اس کی ایک مثال ابھی این اے 4 کا ضمنی الیکشن ہے جہاں جماعت کا ووٹ سولہ ہزار سے کم ہو کر چھے ہزار پر آ گیا تھا کیونکہ تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ نے آٹھ ہزار ووٹ لیے۔ اگر یہی ٹرینڈ اگلے الیکشن میں بھی جاری رہا تو پھر ایم ایم اے شاید موجودہ نشستیں بھی حاصل نہ کر پائے

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Shahid Khaqan Abbasi is a teaching lesson
Previous Post شاہد خاقان عباسی کو غیرت مندی کا درس
Next Post پاکستانی قوم اور سرخ بتی
Pakistani people and red light

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.