counter easy hit

چین میں اونٹوں کی سالانہ ریس کا انعقاد

Camel races in China

Camel races in China

بیجنگ…….چین میں اونٹوں کی سالانہ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں 140اونٹوں نے حصہ لیا اورریسنگ کورٹ میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں اپنے مالک کو پشت پر بٹھائے دوڑ لگاتے دِکھائی دئیے۔
موسمِ سرما میں ہونیوالے دو روزہ Nadamمیلے میں اونٹ کئی راؤنڈز سے گزر کر 4ہزار، 8ہزار اور10ہزارمیٹر کی ریس میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتے رہے اوردیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔اس میلے میں سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں اونٹ ریس کے ساتھ ساتھ اونٹوں کے مقابلہ حسن اورٹریننگ کانٹیسٹ سمیت کئی دلچسپ ایونٹ بھی منعقد کئے جاتے ہیں۔