counter easy hit

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا

California's forests

California’s forests

تیز ہوائوں کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی ہے ، گیارہ ہزار ایکڑ رقبہ جل کر خاکستر ہوچکا
کیلیفورنیا (یس اُردو ) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا ، آگ کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر قریبی علاقے خالی کرا لیے گئے ۔ سانتا کلاریتا کے جنگلات میں دو روز سے لگی آگ نہ بجھائی جا سکی ۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ پھیلتی ہی جا رہی ہے جبکہ اب تک گیارہ ہزار ایکڑ رقبہ جل کر خاکستر ہو چکا ہے ۔ آگ کے باعث کئی سڑکوں کو بند کیا جا چکا ہے ۔ تین سو فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔