counter easy hit

آدم خور گڑیا خریدیئے، قیمت صرف 7 لاکھ روپے

Buy cannibal Doll, in just Rs 7 lakh

Buy cannibal Doll, in just Rs 7 lakh

واشنگٹن:  امریکہ کی ایک خاتون کو خیال آیا کہ کیوں نہ آدم خور ( زومبی)، خونخوار اور پراسرار گڑیائیں بناکر آن لائن فروخت کی جائیں۔ اب ان کا یہ کاروبار چل پڑا ہے اور وہ ایک گڑیا کو سات لاکھ روپے تک میں فروخت کررہی ہیں۔ ان کی کمپنی کا نام ٹوسٹڈ بین اسٹاک ہے۔

بین شینین نے چھ سال قبل ایک ایسی ہی ہولناک گڑیا بناکر اپنی دوست کو تحفے میں دی تھی۔ اس کے بعد وہ ڈریکولا ، آدم خور، خوفناک اور پراسرار گڑیا بناکر کامیابی سے فروخت کررہی ہیں جن کی قیمت 5 سے 7 لاکھ روپے تک ہے۔ بینن نے گزشتہ برس ایسی کئی گڑیا فروخت کرکے لگ بھگ ایک کروڑ روپے کی رقم کمائی ہے۔ اب انہوں نے ایک بڑا گھر خریدا ہے اور ایک قیمتی لگژری بوٹ بھی خریدی ہے۔

 ہر گڑیا کو بنانے میں انہیں 20 سے 30 گھنٹے لگتے ہیں اور اب تک وہ 600 کے قریب گڑیا بنا چکی ہیں جو ایک دوسرے سے قدرے مختلف ہوتی ہیں۔ اس کرسمس پر انہیں بے تحاشہ آرڈر موصول ہوئےہیں۔ ان کےخریدار گڑیا دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں اور اب تک کسی نے بھی کوئی شکایت نہیں کی ہے۔

بینن کہتی ہیں کہ نوکیلے دانتوں والی ویمپائر گڑیا سب سے ذیادہ مقبول ہیں اور لوگ انہیں شوق سے خرید کر اپنے بچوں کو دیتے ہیں۔ لیکن بغور دیکھنے سے معلوم ہوتا ہےکہ ہر گڑیا پر ایک حقیقی بچے کا گمان ہوتا ہے اور اسی مہارت کی وجہ سے لوگ ان سے رابطہ کررہے ہیں۔  اس کے علاوہ فلمی کرداروں کی بنیاد پر انہوں نے ایسی گڑیا بھی بنائی ہیں جو ایک نومولود بچے کی طرح دکھائی دیتی ہے۔ بینن کے مطابق تمام گڑیا اس طرح زندہ لگتی ہیں کہ گویا وہ آپ کو دیکھ رہی ہیں۔ کرسمس پر آرڈر پورے کرنے کے لیے وہ دن رات کام کررہی ہیں اور روزانہ پانچ گڑیا بنالیتی ہیں۔ لوگ ان سے ایک فرضی کردار گرنچ کی گڑیا بھی بنواتےہیں۔

ان کے خریدار کہتے ہیں کہ دیکھنے میں یہ گڑیا پراسرار تو ہیں لیکن ان میں معصومیت بھی عیاں ہیں اور ان پر پیار آتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website