counter easy hit

بھارت میں رکن اسمبلی کا بولنے کی اجازت نہ ملنے پرانوکھا احتجاج

This unique protest was not permitted to speak to legislators in India

This unique protest was not permitted to speak to legislators in India

تری پورہ: دنیا بھرمیں پارلیمنٹ کے اندراحتجاج اور لڑائی جھگڑے توہوتے ہی رہتے ہیں لیکن بھارت میں پیش آیا  واقعہ کچھ زیادہ ہی انوکھا جہاں  رکن اسمبلی نے بحث کی اجازت نہ ملنے پراسپیکر کی ڈائس پر رکھا گرز اٹھا کردوڑ لگا نا شروع کردی۔

بھارتی ریاست تری پورہ میں ترنمول کانگریس سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی سدیپ رائے برمن اسمبلی میں صوبائی وزیرجنگلات نریش جماتیا کی کرپشن پربحث کرانا چاہتے تھے جن سے استعفے کے مطالبات بھی کئے جا رہے ہیں لیکن جب انہیں اسپیکرکی جانب سے بولنے کی اجازت نہ ملی توانہوں نے اسپیکرکی ڈائس پر رکھا گرزاٹھا یا اوربھاگنا شروع کردیا۔ اسمبلی کے اسٹاف نے انہیں روکنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ گرزگھماتے ہوئے ایک دروازے سے باہرنکلنے میں کامیاب ہوہی گئے۔

ترنمول کانگریس سے تعلق رکھنے والے سدیپ برمن اپنی مرضی کی بحث تو نہ کرا سکے لیکن ان کے اس اقدام کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا اوربھارتی میڈیا پراراکین اسمبلی کی اخلاقیات پربحث ضرورشروع ہو گئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website