counter easy hit

بلٹ پروف غلاف کعبہ کی تیاری شروع کردی گئی، العربیہ ٹی وی کی رپورٹ

بلٹ پروف غلاف کعبہ کی تیاری شروع کردی گئی

bullet, proof, cover, of, Khana Kaba, ready, to, installمکہ مکرمہ: سعودی حکومت نے غلاف کعبہ کو آگ اور گولی سے نقصان پہنچنے سے بچانے کے لیے خصوصی اقدام کرنے کے لیے تیاری شروع کردی ہے۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مکہ المکرمہ کی ام القری یونیورسٹی کے ماہرین کی ٹیم غلاف کعبہ کی تیاری کے دوران اس میں آگ اور گولی کے خلاف مزاحمت کے لئے استعمال ہونے والے کیمیائی ریشے ’’کیولر‘‘ بھی شامل کرنے پر کام شروع کردیا ہے تاکہ اسے گرمی کی تپش، شدید درجہ حرارت ، آگ اور گولی سے محفوظ بنایا جاسکے۔

غلاف کعبہ کی تیاری اور اس کی دیکھ بھال پر معمور کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد بن عبداللہ باجودہ کا کہنا ہے کہ جدید ترین تیکنک (نینو ٹیکنالوجی) کے ذریعے کیولر کو خالص ریشم سے بنائے گئے کپڑے کے ساتھ شامل کئے گئے مصنوعی دھاگے کے ان ریشوں میں شامل کیا جائے گا جو غلاف کعبہ کو پھٹنے یا کٹنے سے روکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ برسوں کے دوران گرمی کی شدت بتدریج بڑھ سکتی ہے اسی وجہ سے غلاف کعبہ کو بلٹ اور فائر پروف بنایا جارہا ہے۔.

یہ بھی پڑھیں: طواف کے آغاز کی نشان دہی کے لیے غلاف کعبہ میں 5 قندیلوں کا اضافہ

واضح رہے کہ غلاف کعبہ کو کسوہ کہاجاتا ہے اور اسے ریشم سے تیار کیا جاتا ہے اور اس پر سونے اور چاندی کے تاروں سے قرانی آیات کندہ کی جاتی ہیں۔ غلاف کی تیاری میں استعمال کیا جانے والا ریشم  اٹلی سونے اور چاندی کی تاریں جرمنی سے آتی ہیں۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website