counter easy hit

قائد اعظم یونیورسٹی احتجاج کرنے والے 41 طلبہ گرفتار

اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی میں ہڑتالی طلبہ کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے احتجاج کرنے والے 41 طلبہ کو گرفتارکرلیا۔

41 protesters students arrested by Quaid-e-Azam Universityپولیس کا کہنا ہے مظاہرین بسوں کے آگے لیٹ گئے تھے جس کے بعد کارروائی کی گئی۔ طلبا ء کی گرفتاری کے بعد یونیورسٹی کی شٹل سروس بحال کردی گئی ہے۔قائداعظم یونیورسٹی میں دو ہفتے بعد آج تدریسی عمل بحال ہورہا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے طلبا ء کونسلز اور یونیورسٹی انتظامیہ میں ثالثی کا کردار ادا کیا جبکہ طلبا ء کے احتجاج کے باعث یونیورسٹی فیسوں میں 10 فیصد اضافہ واپس لیا۔ انتظامیہ کے مطابق طلبا کے بنیادی مطالبہ پر نظرثانی کے لیے سنڈیکیٹ نے3 رکنی کمیٹی بنائی ہے۔

دوسری جانب احتجاجی طلباء کا کہنا ہے کہ برطرف طلبا ء کی بحالی تک پرامن احتجاج جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ قائد اعظم یونیورسٹی طلبا کے احتجاج کے باعث تقریباً 16 روز سے بند تھی ،یونیورسٹی انتظامیہ نے فیسوں میں دس فیصد اضافہ واپس لے لیاجس کے بعد طلباء نے فیسوں میں اضافہ واپس لینے پر احتجاج ختم کر دیا تھا۔