counter easy hit

برسلز : پاکستان اور اورسیز فائونڈیشن کے زیر اہتمام اورسز کانفرس کا اہتمام کیا گیا

At Conferance Haji Mubarak and Sheraz khan with others

At Conferance Haji Mubarak and Sheraz khan with others

برسلز (ارسلان ظفر) گزشتہ دنوں پاکستان اور اورسیز فائونڈیشن کے زیر اہتمام اورسز کانفرس کا اہتمام کیا گیا جس میں ہالینڈ، فرانس، مکسیبرگ سے لا تعداد تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کر کے حکومت پاکستان کی کامیاب پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر سمندر پا رکستانی پیر صدرالدین راشدی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

جن کی کاوشوں سے سمندر پا رکستانیوں کیلئے پاکستان میں ہائوسنگ سکیم شروع کی گئی جو آج اپنے آخری مراحل میں ہے۔ تقریب سے فائونڈیشن کے چیئرمین مہر ندیم اختر، وائس چیئرمین چوہدری ذوالفقار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی موجودہ جمہوری حکومت عوام کو ان کے حقوق ان کی دہلیز پر پہنچا رہی ہے۔

At Conferance Haji Mubarak and Sheraz khan with others

At Conferance Haji Mubarak and Sheraz khan with others

اورسیز کمیشن کے کمشنر افضال بٹ نے کمیشن کے قیام کے بعد ہنگامی اور ترجیعی بنیادوں پر کام کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں اور عوام کو انصاف مل رہا ہے۔ کمیشن نے 24 گھنٹوں کے اندر انصاف دلایا۔ آج یورپین یونین کی طرح پاکستانی عوام بھی پاکستان میں کاروبار کرنے کے خواہش مند ہیں جبکہ حکومت انہیں مکمل تحفظ دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا کارڈ کے حصول میں تمام تر دشواریوں کو ختم کر دیا۔

چیئرمین نادرا اور سی ٹی او ڈی جی ذوالفقار علی نے وہ کانامہ سرانجام دیا جس سے نادرا کارڈ بآسانی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ حکومت نے اب نادرا کارڈ کیلئے سرجریز کا خاتمہ کر دیا ہے جا ایک قابل تحسین اقدام ہے۔ موبائل سرجریز سے سیاست جمک رہی تھی عوام کے کام نہیں ہو رہے تھے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ عوامی سطح پر کوارڈیشن کمیٹی بنائی جا ئے جو نادرہ اور حکومت کے درمیان عوامی مسائل حل کرے۔

تقریب میں مقررین خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برسلز یورپی یونین کا دارلحکومت ہے جس کی اپنی ایک بڑی اہمیت ہے وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی برسلز ہے بورڈ آف گورنر آف اورسیز فائنڈیشن کیلئے برسلز سے نمائندہ مقرر کرنے کیلئے وزیر اعظم پاکستان کو سفارش کریں۔

Conference Crussels , Ghulam Dastagir ,Mohd Nazir Lodhi , M Nadeem and others

Conference Crussels , Ghulam Dastagir ,Mohd Nazir Lodhi , M Nadeem and others

وفاقی وزیر جو اورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور ذاتی طور پر رابطے میں رہتے ہیں۔ انہیں بورڈ آف گورنر میں برسلز سے نمائندگی کی درخواست کرتے ہیں تاکہ یورپ میں بسنے والوں کی بھی نمائندگی ہو اور وہ احساس کمتری سے باہر نکل سکیں۔

حاجی محمد ریاض نے اورسیز کمیشن یورپ کے کوارڈینیٹر وقار ملک کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے یورپ و برطانیہ میں اورسیز کمیشن اور وفاقی وزیر پیر صدرالدین راشدی کی کاوشوں سے سمندر پار پاکستانیوں کو ہر سطح اور ہا لمحہ اگاہ کیا۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ وقر ملک کو اورسیز کمیشن کی طرح بورڈ آف گورنر کا ممبر سیل نامزد کریں جو یورپ اور برطانیہ میں یکساں طور پر مقبول ہیں اور اورسیز مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اورسیز پاکستانی پاکستان کے ساتھ مخلص ہیں ان کی حوصلہ افزائی کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔