yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    بین الاقوامی خبریں
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
تارکین وطن

برسلز: مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے، علی رضا سید

Yes 1 Webmaster May 23, 2015 1 min read
Ali Raza Syed
Share this:
Ali Raza Syed
Ali Raza Syed

برسلز (پ۔ر) مسئلہ کشمیر ایک قوم کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اور یہ مسئلہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا اس وقت تک خطے میں امن نہیں آ سکتا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے برلن میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علاقے میں امن و استحکام کی کنجی مسئلہ کشمیرکے حل پر منحصر کے عنوان اس سیمینار کا اہتمام ’’فری کشمیر آرگنائزیشن‘‘ نے کیاتھا ۔ سیمینارسے جرمنی میں پاکستان کے سفیرسید حسن جاوید، انسانی حقو ق کے کارکن ڈاکٹرمنظورنوشہری اور فری کشمیرآرگنائزیشن کے صدر ڈاکٹرصدیق کیانی نے بھی خطاب کیا۔ پروگرام میں علمی شخصیات، سفارتی عہدیداروں، صحافیوں، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں، سول سوسائٹی کے افراد، پیشہ ور نوجوانوں اور طلباء کی بڑی تعدا د نے شرکت کی۔

چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضاسید نے کہاکہ ہم ایسے دورمیں رہ رہے ہیں کہ جہاں ہمیں خطے میں بھارت اورپاکستان کے مابین کوئی جنگ ہوتی ہوئی نظر نہیں آرہی ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ وہاں کوئی امن بھی نہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ بھارت کا شماراسلحہ درآمد کرنے والے دنیاکے بڑے ممالک میں ہوتاہے کیونکہ وہ اپنے ذرائع آمدنی کا ایک بڑا حصہ جنگی سازوسامان کی خریداری میں مصرف کررہاہے۔ یہی حال پاکستان کا ہے جو ایک بڑے دشمن کی وجہ سے عدم تحفظ کاشکار ہے۔اسلام آبادکی ساری خارجہ پالیسی اس ایک غیرحل شدہ مسئلے کوسامنے رکھتے ہوئے ترتیب دی جاتی ہے۔

خطے کی گھمبیرصورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے علی رضاسید نے کہاکہ بھارت اور پاکستان دو ایٹمی طاقتیں ہیں اور اس تناظر میں بھارت کے ایک اعلیٰ عہدیدار کاحالیہ بیان انتہائی تشویش ناک ہے۔ انھوں نے کہا، ’’بھارت کے قومی سلامتی کے مشیراجیت دووول کا بیان شرمناک ہے جس میں انھوں نے کہاکہ جنگ کی صورت میں پاکستان صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا لیکن بھارت باقی رہے گا۔‘‘

چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے کہاکہ ’’اجیت دووول‘‘ کا یہ دعویٰ انتہائی شرمناک ہے اوراس سے لگتاہے کہ بیمارذہن کے لوگ بھارتی حکومت چلارہے ہیں۔
علی رضاسید نے کہاہے کہ ہمیں یقین ہے کہ ایسا کبھی بھی نہیں ہوگاکیونکہ اگرایساہواتو صرف بھارت ، پاکستان اور کشمیرہی نہیں بلکہ پورا خطہ تباہ ہوجائے گا، ایسے ماحول میں کوئی بھی باقی نہیں رہے گا۔ مسئلہ کشمیرخصوصاً کشمیریوں کے حق خودارادیت پر بھارت کی ہٹ دھرمی پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے علی رضاسید نے کہاکہ ہمارے پاس ایک ہی آپشن ہے کہ ہم اس مسئلے پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔ ہم نے شمع روشن رکھنی ہے۔

کشمیری اپنے آزادی کے حق پر سودابازی کرنے کے لیے ہرگز تیارنہیں اوریہ بات واضح ہے کہ انکی تحریک آزادی اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گی۔ بھارت کشمیری قوم کو دبانہیں سکتا۔ یہ قوم مرنے کے لیے تیارہے ۔اب تک ایک لاکھ سے زائد شہداء دے چکی ہے اور موت اور تشدد جیسے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتی۔اس قوم کوخاموش نہیں کیاجاسکتا۔ ہربچہ، ہرخاتون اورمرد آزادی کی تحریک کے ساتھ مخلص ہے اور انھیں دبانے کا کوئی ہتھکنڈا کارگر ثابت نہیں ہوگا۔ جلد یا دیرانہیں ضرور کامیابی حاصل ہوگی۔ ہمیں ہرسطح پراس تحریک کازندہ رکھناہے، چاہے کشمیرہو، جنوبی ایشیاء ہو یا مغربی دنیا۔ہرکشمیری اور امن سے محبت کرنے والا ہرشہری ہماری مہم کا اثاثہ ہے ۔ یہاں یورپ میں ہمیں اس کاز کو توجہ اور وحدت کے ذریعے آگے بڑھانا ہو گا۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Previous Post سکینڈل۔۔۔۔سازش یا حقیقت ۔۔۔۔چند سوالات ۔۔۔۔ایگزیکٹ
Next Post مرسی کی گردن کی قیمت

Related Posts

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.