counter easy hit

برسلز: واقعہ کربلا ظلم کے خلاف جدوجہد اور غلامی سے نجات کا پیغام ہے، علی رضا سید

Ali Raza Syed

Ali Raza Syed

برسلز (پ۔ر) کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے کہا ہے کہ نواسہ رسولؐ امام حسین ؑ نے عظیم قربانی دے کر انسانی اقدارکی حفاظت کی اور حق کی سربلندی کے لیے اپنی جان بھی قربان کر دی۔

یوم عاشورا پر اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ واقعہ کربلا ہمیں انسانی اقدارکے تحفظ اور انسانی حقوق کا خیال رکھنے کا درس دیتاہے۔ کربلاظلم کے خلاف عظیم جدوجہدکانام ہے اوردرس حریت ہے۔آج جموں وکشمیرکے عوام کربلاکے پیغام سے متاثرہوکراپنے وطن کی آزادی کے لیے جدوجہدکررہے ہیں جس پر بھارتی فوج قابض ہے۔ کربلا ظلم و ستم کے خلاف پائیدارجدوجہدکاپیغام ہے اور یہ معرکہ نہ صرف مسلمانوں بلکہ تمام انسانیت کے لیے ایک ناقابل فراموش سبق ہے۔ واقعہ کربلانے ثابت کیا کہ سچائی او رحق کی قوتیں ہی باطل کے مقابلے میں کھڑی ہوسکتی ہیں۔

آج کشمیری بھی حق پر ہیں اور بھارت کی فوجی برتری ان کے حوصلے کم نہیں کرسکتی اور نہ ہی انھیں شکست دے سکتی ہے۔ حق اور سچ کی طاقت بہت مضبوط ہوتی ہے اور یہ دشمن پر غالب آجاتی ہے۔ کربلاکے میدان میں امام حسین ؑ اور ان کے ساتھی تعدادمیں دشمن کے مقابلے میں بہت کم تھے اور ان کے پاس جنگی سازوسامان بھی معمولی تھا لیکن وہ ایک ایک کرکے بہادری کے ساتھ یزید کے سفاک فوجیوں سے لڑتے رہے۔یزیدکا ہزاروں کا لشکرتھا جبکہ امام عالی مقام کے 72جانثار تھے۔

آخر کار حق کو باطل پر فتح نصیب ہوئی۔ حق و باطل کے مابین یہ جنگ ہمیں قربانی اور خودی کا درس دیتی ہے۔ ہم کربلا کے اصولوں کو مدنظر رکھ کر باطل کے خلاف نبردآزما ہو سکتے ہیں۔ ہمیں اس طرح کا حوصلہ اور جذبہ پیداکرناہوگااور صبر و استحقامت سے کام لیناہوگا۔آج کشمیری عوام سات لاکھ بھارتی فوجیوں کے مظالم کا سامنا کررہے ہیں لیکن وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو فتح اور آزادی نصیب ہو گی۔