counter easy hit

برسلز میں آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کی یاد میں تقریب بدھ کے روزمنعقد ہوگی

Army Public School Attack

Army Public School Attack

برسلز: پشاورسے پیرس تک دہشت گردی کی مذمت‘‘ کے عنوان سے تعزیتی تقریب بدھ کے روز برسلزمیں منعقد ہوگی۔ پروگرام کا انعقادبلجیم میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء اور پیرس میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افراد کی یادمیں منعقد کررہی ہے۔ پروگرام بدھ 16 دسمبرکو شام سات بجے ولیئم سٹریٹ پر ہوگا۔درایں اثناء، کشمیرکونسل ای یوکے چیئرمین علی رضا سید نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ دہشت گردی پشاور میں ہو یا پیرس میں قابل مذمت ہے۔

پشاور کے واقعہ کو کبھی بھی بھولانہیں جاسکتا۔ پیرس میں بھی لوگوں کو بے دردی سے قتل کیا گیااورپشاورمیں تو معصوم کم سن بچے دہشت گردی کا شکار بنے۔ یہ دونوں واقعات انسانیت سوز ہیں اوران کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ہمیں پشاور سے پیرس تک اوردہشت گردی کا نشانہ بننے والے دیگر ر تمام لوگوں کو یاد رکھنا ہوگا ۔ چاہیے وہ ایشیاء میں نشانہ بنیں، یا یورپ یا امریکہ یا افریقہ میں۔ ہمیں انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا۔انسانیت کے تحفظ اوربقاکے لیے ضروری ہے کہ ہم سب متحد ہوکراس کا مقابلہ کریں۔علی رضاسید نے گذشتہ ہفتوں کے دوران پاکستان، لبنان امریکہ اور ترکی میں دہشت گردی کے واقعات کی بھی مذمت کی۔