counter easy hit

شہدائے اے پی ایس کی یاد میں ملک بھر میں چھٹی کا اعلان

APS memory national holiday declared

APS memory national holiday declared

آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کی یاد میں کل پنجاب، سندھ بلوچستان اور ضلع پشاور کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
لاہور: (یس اُردو) سانحہ آرمی پبلک اسکول کو ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ملک بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں کل تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں کل چھٹی ہو گی۔ خیبر پختونخوا حکومت نے بھی شہدا کی یاد میں کل ضلع پشاور میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ادھر بلوچستان میں بھی کل چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔