yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

بھابی! ہم اب کیا کریں

Yes 2 Webmaster August 20, 2015 1 min read
Reham Khan
Share this:
Reham Khan
Reham Khan

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر
ہمیںاِس سے کچھ لینادینا نہیںکہ موروثی سیاست کے خلاف صبح ومسا تگ ودَو کرتے کپتان صاحب نے اچانک ریحام بھابی کوخارزارِ سیاست میںکیوںدھکیل دیا ۔ویسے ہمارا”حسنِ ظَن” ہے کہ ہمارے بھولے بھالے کپتان صاحب کوپتہ ہی نہیںتھاکہ بیوی بھی خاوندکی وراثت میںحصّے دارہوتی ہے ،اگرپتہ ہوتابھی تواِس سے ”کَکھ”فرق نہیںپڑتا کہ ”یوٹرن” توہماری سیاست کاجزوِلاینفک ہے اوراِس کی تاریخ پرانی بھٹومرحوم روٹی ،کپڑااور مکان کا نعرہ لگاکر مسندِاقتدار تک پہنچے لیکن پھریوٹرن لیتے ہوئے کہہ دیا”میںکوئی سونے کانڈا دینے والی مرغی نہیں، خودکماؤ اورکھاؤ”۔ضیاء الحق مرحوم 90 دنوںکا وعدہ کرکے آئے اوریوٹرن لیتے ہوئے اُس وقت تک اقتدار سے چمٹے رہے جب تک اللہ میاںنے اپنے پاس نہیںبلا لیا۔ پرویزمشرف نے قوم کے سامنے دسمبر 2004ء تک وردی اتارنے کاوعدہ کیالیکن انہوںنے بھی کہہ دیا”وردی تومیری کھال ہے”۔

پرویز مشرف کوبے آبروکرکے ایوانِ صدرسے نکالنے والے آصف زرداری صاحب کے ہاںتو ”وعدے قُرآن وحدیث نہیںہوتے جن سے انکارنہ کیاجا سکے”۔ اگرہمارے کپتان صاحب نے دس ،پندرہ یوٹرن لے لیے اوراُن میںسے ایک ریحام بھابی کوسیاست میں”اِن” کرنابھی ہے تودشمنوں کے پیٹ میں کیوں مروڑ اُٹھنے لگے۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق کپتان صاحب نے کہہ دیاکہ آئندہ ریحام خاںتحریکِ انصاف کی کسی تقریب میںشرکت کریںگی ،نہ اُنہیںکوئی پارٹی عہدہ دیاجائے گااورنہ ہی پروٹوکول۔ اُنہوںنے NA-19 میںضمنی انتخاب کے بعداپنی اہلیہ پرہونے والے تنقیدی حملوںکے بعدانتہائی اکتاہٹ اوربیزاری کے عالم میںیہ فیصلہ کیا۔

دروغ بَرگردنِ راوی یہ بھی کہاجا رہاہے کہ کپتان صاحب نے اپنے بچوںکی ریحام خاںپر شدیدتنقید کے بعد انتہائی مجبوری کے عالم میںیہ فیصلہ کیا۔ وہ اپنے گھرمیں بیٹھ کر ”اندرکھاتے” بھی اپنے فیصلے سے ریحام بھابی کوآگاہ کرسکتے تھے لیکن پتہ نہیںایسی کون سی مجبوری آن پڑی کہ اُنہوںنے سرِعام سب کچھ کہہ کرہماری بھابی کے پَلّے ”کَکھ” نہیںچھوڑا۔

ہم توخوش تھے کہ بینظیر شہیدکی طرح ایک اورخاتون اُبھرکر سامنے آرہی ہے اورآپس کی بات کہ ہم نے توبھابی کومستقبل کی خاتونِ اوّل کی بجائے نہ صرف وزیرِاعظم سمجھنا شروع کردیا بلکہ اُن کے لیے یہ نعرہ بھی گھڑلیا ”چاروںصوبوں کی ہے جاں ۔۔۔ ریحام خاں ،ریحام خاں”لیکن ہمارے سارے خواب ”چکناچور” ہو گئے کہ ریحام بھابی ابھی اُڑنے بھی نہ پائی تھیں کہ ”گرفتارِ شوہر”ہوکر گھر کی ہورہیں۔ سمجھ میںنہیں آتاکہ آخرایسا کیاہوا جو ہمیںہر میدان میںہزیمت کاسامنا کرناپڑ رہاہے۔ دھرنوںکے بعدہونے والے ہرضمنی الیکشن میں شکست ، تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ ہمارے خلاف حالانکہ ہمیںیقین تھا کہ تحقیقاتی کمیشن کافیصلہ ہمارے حق میں”آوے ای آوے”۔پارٹی میںشدیدانتشارکی خبریںلیکن اِن کاذمہ دارتو ہم جسٹس (ر)وجیہہ الدین کوسمجھتے ہیںجنہوںنے ناک میںدَم کررکھا ہے۔

وجیہہ الدین صاحب کوکپتان صاحب نے پارٹی میںہونے والی انتخابی بے ضابطگیوںکا جائزہ لینے کے لیے تحقیقاتی کمیشن کاسَربراہ مقررکیا لیکن وہ چیف جسٹس آف پاکستان ہی بن بیٹھے۔ جسٹس صاحب توجہانگیرترین ،عبد العلیم ،نادرلغاری اورہمارے محترم ”تیلی پہلوان”کے پیچھے ہاتھ دھوکر ہی پڑگئے ۔بندہ پوچھے کہ اگر اِنہیںپارٹی سے نکال دیاگیا تو باقی بچے گا کیا؟۔ پھرہمارے پاس ذاتی جہازہوگا نہ ہیلی کاپٹراورنہ ہی بوقتِ ضرورت پیسوںکا انتظام۔

جسٹس صاحب پارٹی پررحم کرتے ہوئے اتناموقع تودے دیں کہ وہ اپنے قدموںپر جَم کرکھڑی ہونے کے قابل ہوسکے ۔ویسے بقول جسٹس وجیہہ الدین کپتان صاحب اِن اصحاب کو ”پھڑکانے”کے لیے مناسب موقعے کی تاک میںہیںاوروہ مناسب موقع تبھی آسکتاہے جب پارٹی اندرونی طورپر مضبوط ہوجائے۔ ہری پورکے ضمنی الیکشن میںتو ہمیںیقین تھاکہ بے مثل کامیابی ہماری راہوںمیں آنکھیںبچھائی بیٹھی ہے اسی لیے کپتان صاحب نے ریحام خاںکو سیاسی اکھاڑے میںاتارنے کے لیے ہری پور کاانتخاب کیا ۔ویسے بھی بقول ریحام خاںہری پوراُن کی ”جنم بھومی” ہے اسی لیے ہمیںیقین تھاکہ کامیابی مستقبل کی ”وزیرِاعظم”کے قدم چومے گی۔

ریحام بھابی نے تحریکِ انصاف کی ”فضیلت ”بیان کرتے ہوئے بجاطور پرپختون بھائیوںکوبتلایاکہ تحریکِ انصاف پاکستان کی وہ واحدجماعت ہے جس میںخان بھی ہے ،جوان بھی اوربھابی بھی اِس لیے کامیابی کی حقدارصرف تحریکِ انصاف ہی ٹھہرتی ہے ۔اُنہوںنے یہ بھی کہا”آپ ہمیںووٹ دے کرجتوائیں اِس کے بعد اگرخاںصاحب نے آپ کی بات نہ مانی تو پھر اُنہوںنے کیاگھر نہیںآنا؟۔۔۔ہمارے یقین کی دوسری وجہ یہ تھی کہ عام انتخابات میںبھی یہ سیٹ تحریکِ انصاف کے پاس تھی جوبعد میںالیکشن کمیشن کی”مہربانی”سے نوازلیگئے لے اُڑے ۔ پھر سپریم کورٹ کے حکم پرضمنی انتخاب کاڈول ڈالاگیا۔ ہری پورچونکہ صوبہ خیبرپختونخوا میںواقع ہے اِس لیے ہمیںیقین تھاکہ مسلم لیگ کوئی ”ہینکی پھینکی” نہیںکر سکتی۔

اِس کے علاوہ تازہ تازہ بلدیاتی انتخابات میںتحریکِ انصاف کوڈسٹرکٹ کونسل کی 24 سیٹیںملیں جبکہ نوازلیگ کوصرف 2 ۔ خودنواز لیگئے بھی سخت مقابلے کی پیشین گوئیاںکر رہے تھے جبکہ غیرجانبدار تجزیہ نگاروںنے تویہ سیٹ ہماری جھولی میںڈال ہی دی تھی ۔اِن تمام عوامل کومدِنظر رکھتے ہوئے ہم نے ”ایویںخواہ مخوا” جذباتی ہوکر کچھ نوازلیگیوںسے ڈنرکی شرط باندھ لی۔ اب اُدھرسے فون پہ فون ”کھڑکائے” جارہے ہیںلیکن ہم جواب دینے کی بجائے ”یوٹرن” کی سوچ رہے ہیں۔

ہمیںوقفِ مصیبت کرنے والی توبہرحال ریحام بھابی ہی ہیںجنہوںنے پوری قطعیت کے ساتھ یہ اعلان کیاتھا کہ ہری پورمیں تحریکِ انصاف کے اُمیدوار کاکوئی مقابلہ ہی نہیں۔اسی اُمیدپر ہم نے ”ڈنر”کی شرط باندھ لی ۔اب بھابی ہی بتائیں کہ” اب ہم کیا کریں”۔ ڈی جے بٹ اورٹینٹ سروس والوںکی طرح دھرنادے نہیںسکتے کہ ہم ٹھہرے ”پکّے” سونامیے اورپیسہ ہمارے پَلّے نہیںاِس لیے مکرر کہتے ہیں”بھابی ! اب ہم کیاکریں”۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Nighat Manzoor
Previous Post سفارت خانہ پاکستان ریاض کے زیرِاہتمام سیلاب زدگان کی امداد کے لئے تقریب
Next Post پاکستانی قوم سماجی سیاسی منتظمین آزادی کا جشن جوش و جذبہ کیساتھ مناتے ہیں، مجیب الحسن

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.