yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

انگریزوں کے غلاموں سے نجات

Yes 2 Webmaster January 30, 2016 1 min read
Freedom
Share this:
Orange Line Train
Orange Line Train

تحریر: ایم سرور صدیقی
حقیقت اور دعوے دو الگ الگ باتیں ہیں یہ الگ بات کہ ہمارے حکمران باتیں بھی بہت کرتے ہیں اور دعوے مگر اس سے بھی زیادہ لیکن جب حقیقت آشکار ہوتی ہے تو دل کو بہت رنج ہوتا ہے جیسے نازک سے آبگینوں کو ٹھیس پہنچتی ہو ۔ تازہ ترین ایک خبر ملاحظہ فرمائیں دل و دماغ کے دریچے نہ کھل جائیں تو آئندہ ”جمہور کی آواز ”نامی کالم کبھی نہ پڑھیں۔۔ خبر کیا ہے ؟ اس قوم کی تنزلی کی داستان کا ایک باب ہے جس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتاہے اس ملک کے ساتھ کیا کِیا جارہاہے ۔۔پنجاب حکومت کی طرف سے اورنج ٹرین لائن منصوبے کے خلاف درخواستوں کی پیروی کے لئے خواجہ حارث ایڈووکیٹ کو دی جانے والی خطیر فیس ایک کروڑ 25 لاکھ فیس پر سوالیہ نشان لگ گیا سابق ایڈووکیٹ جنرل نوید رسول مرزا کی قربانی بھی ضائع ہوگئی اخباری اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے خواجہ حارث ایڈووکیٹ کو فیس کی مد میں ایک کروڑ 25لاکھ اداکردئیے گئے مزے کی بات یہ ہے کہ اتنی بھاری بھرکم فیس لینے کے باوجود وکیل صاحب اورنج ٹرین لائن منصوبے کے بارے فاضل جج کو قائل نہ کرسکے

جس پر عدالت کو حکم ِ امتناعی جاری کرنا پڑا معلوم یہ ہوا ہے کہ اورنج ٹرین لائن منصوبے کے لئے خواجہ حارث کو وکیل کرنے اور بھاری فیس دینے کے معاملے پر ایڈووکیٹ جنرل نوید رسول مرزا اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس پرنوید رسول مرزا نے بھاری فیس کی ادائیگی کی فائل پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا اور مستعفی ہونا زیادہ بہتر خیال کیا۔ کتنی عجیب بات ہے کہ جو قومی خزانوں کی پائی پائی ایمانداری سے خرچ کرنے کے دعویدار ہیں ان کی دریا دلی سے مغل بادشاہوں سے بھی زیادہ ہے قومی خزانے کے ساتھ مال ِ مفت دل ِ بے رحم کی اتنی مثالیں ہمارے ارد گرد بکھری پڑی ہیں کہ حیرت ہوتی ہے کہ ہم ایک غریب ملک کے شہری ہیں اور حکمرانوںکو کوئی خوف ِخدا نہیں۔۔۔ اس سے پہلے بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کے خلاف دائرریفرنس میں بھی وکلاء کروڑں اربوںکی سرکاری خزانے سے ادائیگی کا نتیجہ بھی کچھ نہیں نکلا سابق صدر تمام مقدمات میں بری ہوگئے۔۔۔

Parwaiz Mosharraf
Parwaiz Mosharraf

یہی حشر سابقہ صدر پرویزمشرف کے خلاف غداری سمیت متعدد مقدمات کا ہوچکاہے اب تلک راجہ پرویزاشرف، سید یوسف رضا گیلانی اور نہ جانے کتنے نامی شخصیات کے خلاف مقدمات بڑے دھڑلے سے چلانے کااعلان ہوا لیکن کوئی کیس بھی اپنے منطقی انجام تک نہیں پہنچا الٹا ”نامزد ملزمان” وکٹری کا نشان بناتے عدالتوں میں اس طرح پیشی پر آتے رہے جیسے وہ وہ کرپشن مقدمات میں نہیں کشمیر فتح کرکے آئے ہوں۔۔۔یعنی حاصل حصول کچھ نہیں ہوا بلکہ قومی خزانے سے اربوں روپے ان مقدمات پر خرچ کئے جاچکے ہیں مطلب ”کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنے ” کا مقولہ سچ ثابت ہوا۔۔۔ اسی لئے سچی بات تو یہ ہے کہ حقیقت اور دعوےٰ دو الگ الگ باتیں ہیں یہ الگ بات کہ ہمارے حکمران باتیں بھی بہت کرتے ہیں اور دعوے بھی بہت۔۔۔اب سندھ میں رینجرز کے اختیارات کا معاملہ ہی لے لیجئے محض ایک شخص کو بچانے کے لئے پیپلزپارٹی کی حکومت جس حد تک جا سکتی تھی چلی گئی درحقیقت پاکستان کی ہر چھوٹی بڑی حکومت اپنے بندوںکو بچانے کیلئے آخری حد تک چلی جاتی ہے آخر ”جمہوریت” کا تحفظ بھی اسی طرح کیا جا سکتاہے آخر انسان انسان ہوتے ہیں فرشتے تو نہیں اور انسان ہی انسان کے کام آتاہے۔۔۔

پاکستان شایددیناکا واحدملک ہے جس کے کسی بھی حکمران نے کبھی عوام دوست پالیسی اختیارنہیں کی ہمیشہ ایسے اقدامات کئے جاتے ہیں جس سے مختلف مافیا راتوں رات کروڑ پتی سے ارب پتی بن جاتے ہیں اور غریبوںکو دودھ پتی بھی پینے کو نہیں ملتی۔۔۔اگر دیکھا جائے تو اس وقت پاکستان حالت ِ جنگ میں ہے ہم ایک جنگ ِ مسلسل اپنی جغرافیائی سرحدوںکی حفاظت کیلئے لڑرہے ہیں ۔۔۔ایک جنگ دہشت گردوں کے خلاف جاری ہے ۔۔ایک جنگ اسلام اور پاکستان دشمن طاقتوںنے ہم پر مسلط کررکھی ہے۔۔۔ لیکن اس سے بڑی جنگ غربت اور جہالت ہے جس نے پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایاہے یہ جنگ جیتنا بھی اتنا ہی اہم ہے جتنے دیگر محاذوںپر ہم توجہ دے رہے ہیں۔۔اپنے ہم وطنوں کا استحصال، انہیں مایوسی اور محرومیوں کے گہرے غار میں دھکیل کر کوئی بھی جنگ نہیں جیتی جا سکتی ۔۔۔ لیکن حیرت ہے ہمارے حکمرانوں کو یہ سادہ سی بات بھی سمجھ میں نہیں آتی ڈپوئوںکی الاٹمنٹ سے سستی روٹی سکیم تک اور LGP کوٹہ، ییلوکیب، نام نہاد آسان شرائط کے قرضے، سٹوڈنٹس لون اور ہرطرح کے مراعاتی پیکج کا فائدہ اشرافیہ کو ہی پہنچتاہے

Freedom
Freedom

جن کی پہلے ہی یانچوں گھی میں ہیں غریبوں کی تو یہ حالت ہے کہ بیمار ماں ایک بچے کے علاج کے لئے دوسرے کو فروخت کرنے کیلئے بازار میں سڑک پر بیٹھ جاتی ہے۔۔۔ حکمرانوں کو پھر بھی شرم نہ آئے تو اس ڈھٹائی اور بے شرمی کا کیا علاج کیا جائے؟ سرکاری دفاتر، تھانوں اور عدالتوں میں عوام کتنے ذلیل و خوار ہوتے ہیں یہ بات کسی سے بھی پوشیدہ یا مخفی نہیں ہے صدر، وزیرِ اعظم، وزرائے اعلیٰ، دیگر وزیر مشیر غیر ملکی دورے بھی کرتے رہتے ہیں وہاں کی حکومتوں کے اقدامات ، عوام کی کے لئے ترجیحات کا مشاہدہ بھی کرتے رہتے ہیں ایک بات سمجھ سے بالاہے پھروہ اپنے ملک میں آکر کیوں بھول جاتے ہیں؟۔۔۔ کیا ترقی، خوشحالی اور سنہرے مستقبل کے خواب کی تعبیر پاکستانی عوام کا حق نہیں ؟کیا روزگار۔۔علاج ۔۔ تعلیم کی ضرورت صرف امیروں کو ہے ۔۔غریبوں کا اس ملک میں جینا کیوں عذاب بن کر رہ گیا ہے۔۔

سچائی بڑی تلخ ہوتی ہے اور سچ تو فقط یہ ہے کہ حقیقت اور دعوے دو الگ الگ باتیں ہیں یہ الگ بات کہ ہمارے حکمران باتیں بھی بہت کرتے ہیں اور دعوے بھی بہت۔ لیکن غریبوں کے لئے عملاً کچھ نہیں کیاجارہا ۔۔۔ کچھ نہیں کیا جائے گا۔۔ اب کی بار کراچی گیا تو مزار ِقائد پر ان کی تربت پرکھڑے ہوکر ان سے ایک سوال کرنے کی جسارت ضرور کروں گا ۔۔۔ ان سے پوچھوں گا بابا آپ نے ہمیں انگریزوں کی غلامی سے نجات دلاکر اس قوم پر بڑا احسان کیا۔۔۔بابا بتائیں ہمیں انگریزوںکے غلاموںسے نجات کب ملے گی؟

Sarwar Siddiqui
Sarwar Siddiqui

تحریر: ایم سرور صدیقی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Public Protesting
Previous Post غریب عوام کی پکار
Next Post مسئلہ کشمیر اور عالمی طاقتیں
Kashmir Issue

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.