counter easy hit

برطانوی جریدے “دی اکانومسٹ” نے بھارتی فوج کی حقیقت بیان کردی

british-magazine-the-economist-has-described-truth-of-the-indian-army

british-magazine-the-economist-has-described-truth-of-the-indian-army

لندن: (یس نیوز)مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی جانب سے جاری بھارتی بربریت ، انسانیت سوزظلم ڈھانے اوراڑی معاملے کے بعد بھارتی میڈیا کچھ بھی آلاپتا رہے لیکن دنیا بھی اس کے اوچھے ہتھکنڈوں سے اچھی طرح واقف ہے جب کہ اب برطانوی جریدے “دی اکانومسٹ” نے بھی بھارتی فوج کے پول کھول دیے ہیں۔

برطانوی جریدے “دی اکانومسٹ” کے مطابق اعداوشمارکے مطابق بھارت چین کے بعد سب سے بڑی فوج رکھتا ہے لیکن بھارت کے پاس چاہے ہتھیاروں کی تعداد بہت زیادہ ہولیکن یہ ہتھیاریا تو بہت پرانے ہو چکے ہیں اورنہ ہی ان کے اضافی پرزے دستیاب ہیں۔ جریدے کے مطابق دنیا کی چوتھی بڑی فضائیہ کے پاس 2 ہزارلڑاکا طیارے ہیں لیکن ان میں سے صرف 60 فیصد اڑان بھرنے کے قابل ہیں

جریدے میں مزید انکشاف کیا گیا کہ بھارتی فوج میں کرپشن عروج پرہے ، وزارت دفاع میں معمورتمام لوگ ملک کے دفاع سے زیادہ ووٹوں کی فکرکرتے ہیں جب کہ بری فوج، فضائیہ اوربحریہ اہل تو ہے لیکن لالچ ان کو لے ڈوبا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website