counter easy hit

’برطانوی اہلکاروں نے نواز شریف کو وطن واپسی کا کہا ہے‘

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ برطانوی اہلکاروں نے نواز شریف کو وطن واپسی کا کہا ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اسلام دشمن طاقتیں اور بھارت نے آج تک پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کو ایک سازش کے تحت بھارت کا وزیراعظم بنایا گیا، نواز شریف مودی قصائی کی سازش کو نہیں سمجھ سکے، بھارت میں آر ایس ایس کے غنڈے مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔

عورت مارچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ حکومت کسی کو آزادی اظہار کے نام نہاد نعرے لگانے کی اجازت نہیں دے گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ بلاول زرداری بچے اور من کے کچے ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے حوالے سے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ عدالت نے کیا، حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ برطانوی اہلکاروں نے نواز شریف سے ایک مجرم کی حیثیت سے ملاقات کی، برطانوی اہلکاروں نے نواز شریف کو وطن واپس جانے کا کہا ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ برس نومبر میں علاج کی غرض سے لندن گئے تھے جہاں انھیں 3 ماہ سے زائد عرصہ ہو چکا ہے۔

پنجاب حکومت نے نواز شریف کی بیرون ملک رہنے کے معاملے پر توسیع کرنے سے انکار کر دیا ہے جب کہ وفاقی حکومت نے نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت برطانیہ کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے نواز شریف کی واپسی کے لیے لکھے گئے خط کی حیثیت دری کے کاغذ سے زیادہ نہیں ہے۔

مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نواز شریف ایک خود دار انسان ہیں، اگر انہوں نے وطن واپسی کے لیے ہاں کر دی تو حکومت کے ہاتھ پیر پھول جائیں گے۔

BRITAIN GOVERNMENT TOOK ACTION OVER PAKISTAN GOVERNMET LETTER ABOUT NAWAZ SHAREIF

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website