counter easy hit

برطانوی ڈیفنس چیف, کورونا سے تیسری عالمی جنگ کا خوف

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) برطانیہ کے ڈیفینس چیف نےان خدشات کا اظہار کیا ہے کہ کورونا کی عالمی وبا سے پیدا ہونے والے معاشی بحران سے تیسری جنگ عظیم چھڑسکتی ہے۔ چیف آف ڈیفنس سٹاف سر نک کارٹر نے ایک ٹی وی پروگرام میں تبصرے کے دوران کہا کہ دنیا بھر میں جاری علاقائی تنازعات سے ممکنہ جنگ چھڑنے کا خوف موجود ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ سمیت دیگر ممالک کو تاریخ سے سبق حاصل کرنا چاہیے اور بین الاقوامی سطح پر جو اقدامات 20 ویں صدی کی جنگوں کا باعث بنے، ان کے بارے میں جاننا چاہیے۔
20 ویں صدی میں ہونے والی جنگیں بھی مختلف ممالک کے اتحاد سے قائم ہونے والی سیاسی تنظیموں کا نتیجہ تھیں جن کا مقصد صرف اپنے مفادات کا دفاع تھا۔
سر نک کارٹر کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کے دوران دنیا بھر میں غیر یقینی اور پریشانی کی صورتحال میں کسی قسم کی جارحیت غلط اقدام کا باعث بن سکتی ہے۔
انہوں نے تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلی اور دوسری جنگ عظیم سے پہلے بھی ممالک نے جارحیت کا مظاہرہ کیا گیا تھا جس کی بنیادہ پر غلط اندازے لگائے گئے جو آخر کار جنگ کا باعث بنے۔
انہوں نے ساتھ ہی اس امید کا اظہار کیا کہ تاریخ دوبارہ نہیں دہرائی جائے گی۔
سر نک کارٹر نے وضاحت کی کہ تیسری جنگ عظیم کا واضح خطرہ موجود نہیں تاہم اس کے خدشے کا ادراک ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ یاد دہانی ضروری ہے، تاکہ تاریخ کے تجربات کے تناظر میں علاقائی تنازعات سے نمٹا جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website