counter easy hit

نو منتخب امریکی صدر کی جنوبی ایشیا پالیسی مختلف ہوگی، جبکہ نائب صدر کملا ہیرس بھی کشمیر پربھارتی پالیسیوں کیخلاف ہیں ، منیر اکرم

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی جنوبی ایشیا پالیسی ٹرمپ سے مختلف ہو گی جبکہ کملاہیرس نے بھی کشمیر میں بھارتی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔جوبائیڈن ہماری مشکلات اور پاکستان کو جانتے ہیں۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کافی مشکل اور متنازع رہا جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی نتائج پر عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ چین کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ امریکہ اور چین کے درمیان تعلقات خراب ہو رہے ہیں لیکن اگر امریکہ اور چین کے تعلقات بہتر ہوں تو پاکستان کے ساتھ معاملات بھی بہتر ہوں گے تاہم ایران اور سعودی عرب کے ساتھ امریکہ کے تعلقات مختلف ہوں گے۔

NEWLY, ELECTED, AMERICAN, PRESIDENT, JOE BIDEN, FULLY, AWARE, OF, DIFFICULTIES, TO, PAKISTAN


انھوں نے کہا کہ جوبائیڈن ہماری مشکلات اور پاکستان کو جانتے ہیں جبکہ امریکہ ہندوستان اور چین کے درمیان اسٹرٹیجک تعلقات انتہائی اہم ہیں، جوبائیڈن اور کملا ہیرس کی توجہ انسانی حقوق پر بہت زیادہ ہے۔ مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ ہماری خواہش ہے جوبائیڈن انتظامیہ کشمیر کے معاملے پر بھی توجہ دیں اور اگر ایسا ہوا تو نہ صرف ہمارے لیے بلکہ کشمیری عوام کے لیے بھی بہتر ہو گا۔ واضح رہے کہ نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نےجیت کے بعد ولمنگٹن میں اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ اختلافات سے قطع نظر تمام امریکیوں کا صدر ہوں، مخالفین کو دشمن کی طرح نہ دیکھیں، وہ امریکی ہیں، امریکیوں کی طرح دیکھیں، نسل پرستی کا خاتمہ کرنے کی جنگ کاوقت ہے، لوگوں کو تقسیم نہیں متحد کروں گا۔

From the bottom of my heart: thank you. pic.twitter.com/s76oHFkr66

— Joe Biden (@JoeBiden) November 8, 2020

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ آج عوام کی فتح کا دن ہے، عوام کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتا ہوں، 74 ملین ووٹ لئے جو امریکی صدارتی انتخاب میں نئی تاریخ ہے،امریکی عوام نےفیصلہ سنادیا، اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website