counter easy hit

پاکستان میں امریکی اوربرطانوی شہریوں کیلئے خوشخبری،بیرون ملک سفر کرنیوالوں کیلئے اب تک کا سب سے بڑا اعلان

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) امریکا اور برطانیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں پھنسے اپنے شہریوں کی وطن واپسی کے لیے 16 چارٹرڈ پروازوں شروع کریں گے۔ دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے برطانیہ کے 3 شہروں کے لیے لاہور اور اسلام آباد سے روزانہ کی بنیاد پرامدادی پروازیں شروع کرنے کا شیڈول بنایا ہے۔ علاوہ ازیں بتایا گیا کہ پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازوں کے کرایے میں کمی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا رواں ہفتے کے دوران اسلام آباد اور کراچی سے واشنگٹن ڈولس ہوائی اڈے پر اپنے 2 ہزار 200 سے زائد شہریوں کی وطن واپسی کے لیے 6 چارٹرڈ پروازیں چلائے گا۔ اس ضمن میں واضح کیا گیا کہ پاکستان سے روانہ ہونے والا کوئی بھی امریکی شہری سفارتی عملہ نہیں ہوگا۔ اسکے علاوہ امریکی حکام کی جانب سے اپنے شہریوں کو پاکستان سے واپس لانے کے لیے چارٹرڈ پروازوں کا یہ دوسرا مراحلہ ہوگا۔ اس سے قبل اسلام آباد اور کراچی سے گزشتہ ہفتے کے دوران 785 امریکی شہریوں کو چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے وطن واپس لے جایا گیا تھا۔ امریکی حکام نے پاکستان میں امریکی شہریوں کو آگاہ کیا کہ حکومت کی جانب سے یہ آخری پروازیں ہوں گی، تب انہیں پاکستان میں اس وقت تک قیام کرنا پڑے گا جب تک کمرشل فلائٹس شروع نہیں ہوجاتیں۔ واضح رہے کہ امریکی شہریوں کو مذکورہ چارٹرڈ پروازوں میں نشست کےلیے ادائیگی کرنی ہوگی۔ کراچی سے فی کس تقریباً ایک ہزار ڈالر جبکہ اسلام آباد سے ایک ہزار 450 ڈالرہوں گے۔ دوسری جانب پاکستانی حکومت نے برطانیہ کو 10 چارٹرڈ پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ہے جو پاکستان سے پھنسے ہوئے ڈھائی ہزار برطانوی شہریوں کو وطن واپس لے کر جائے گئیں۔ پروازیں 20 اپریل سے شروع ہونے والی ہیں اور 7 دن تک جاری رہیں گی۔ یہ پرواز 20 سے 26 اپریل تک اسلام آباد ائیرپورٹ سے جاری رہے گئیں جبکہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ، لاہور سے روزانہ ایک پرواز 21 سے 23 اپریل تک جاری رہے گی۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website