counter easy hit

مقبوضہ کشمیر کے حالات پر برطانوی پارلیمان نے بھارتی دعوئوں کی قلعی کھول دی، پی ڈی ایم قیادت میں اختلافات کے باعث لانگ مارچ کی تاریخ کا تعین نہیں ہوسکا، وزیرخارجہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)بھارت دنیا کو یہ تاثر دے رہا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات معمول پر آ چکے ہیں جبکہ برطانوی پارلیمنٹیرینز نے بھارت کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔ مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر متنازعہ مسئلہ ہے جس پر سلامتی کونسل کی بہت سی قراردادیں موجود ہیں، برطانوی پارلیمان میں مسئلہ کشمیر اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی بھارتی سازش کیخلاف آواز اٹھایا جانا ہمارے موقف کی جیت اور بھارتی پروپیگنڈے کی شکست ہے۔پی ڈی ایم کے اندرونی اختلافات سے واقف ہیں، جمعیت دو دھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے، لانگ مارچ کی تاریخ کا اب تک تعین نہیں ہو سکا اس کی پس پردہ وجوہات کا ہمیں علم ہے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو اپنے بیان میں کہا کہ برطانوی پارلیمنٹیرینز نے واضح کر دیا ہے کہ یہ عالمی سطح پر متنازعہ مسئلہ ہے جس پر سلامتی کونسل کی بہت سی قراردادیں موجود ہیں اور یہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہرگز نہیں ہے۔ ہم عرصہ دراز سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو دنیا بھر کے سامنے اجاگر کرتے چلے آ رہے ہیں، آج وہی گونج برطانوی پارلیمنٹ میں بھی سنائی دے رہی ہے، بھارت پراپگنڈہ کر رہا تھا کہ یہ ان کا اندرونی مسئلہ ہے ،وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت دنیا کو یہ تاثر دے رہا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات معمول پر آ چکے ہیں جبکہ برطانوی پارلیمنٹیرینز نے بھارت کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں حالات انتہائی تشویشناک ہیں، لاکھوں بھارتی فوجی کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو بلاجواز گرفتار کیا جا رہا ہے اور کمیونیکیشن کا بلیک آؤٹ ہے۔

غیر جانبدار مبصرین کو مقبوضہ علاقوں تک رسائی نہیں دی جا رہی ہے، بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں کو مقبوضہ کشمیر میں جانے کی بھی اجازت نہیں، خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات تواتر سے ہو رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں کشمیری پابند سلاسل ہیں اور ان کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ الحمد للہ آج یہ آوازیں برطانیہ کی پارلیمنٹ سے اُٹھ رہی ہیں، یہ یقیناً ہمارے سفارتی نقطہ نظر کی کامیابی ہے۔ یہ امر کشمیریوں کیلئے حوصلہ افزائی کا باعثِ ہے اس آواز سے بھارت کا چہرہ مزید بے نقاب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں 20 جنوری سے امور حکومت سنبھالنے والی بائیڈن انتظامیہ میں بہت سے لوگ جنہیں اہم ذمہ داریاں ملنے کی توقع ہے وہ اس خطے سے اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے واقف ہیں، ہمیں توقع ہے کہ وہ نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد اور طویل فوجی محاصرے سے نجات دلانے کیلئے امریکی کانگریس میں آواز اٹھائیں گے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم تو یہاں تک کہتے ہیں کہ دنیا ہمارے اور بھارت کے موقف کو ایک طرف رکھتے ہوئے، خود جا کر حقائق کا جائزہ لے۔ امریکی کانگریس، برطانوی پارلیمنٹ اور یورپی پارلیمنٹ کے وفود مقبوضہ کشمیر جائیں،انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور امن و امان کی صورت حال کا خود جائزہ لیں اور رپورٹس اپنی اپنی پارلیمنٹ میں پیش کریں تاکہ اصل حقائق دنیا کے سامنے آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلسل کوشش رہی ہے کہ افغانستان میں دیرپا قیام امن قائم ہو۔ پاکستان نے اس پورے عمل میں مصالحانہ کردار ادا کیا ہے اور کرتا رہے گا۔ بھارت افغانستان میں قیام امن کی کوششوں میں ایک سپائیلر کا کردار ادا کر رہا ہے۔ وہ افغان سر زمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے۔ ہم افغان حکام کو بھی اس صورت حال سے آگاہ کر چکے ہیں اور ان شواہد کو دنیا کے سامنے بھی مسلسل رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اندرونی انتشار سے ہم واقف ہیں۔استعفوں کے معاملے پر اندرونی اختلافات ہمارے علم میں ہیں، مسلم لیگ نون کے اندر مختلف آراء ہم سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کی قیادت کے اندر واضح اختلاف سب کے سامنے ہے اور جے یو آئی دو دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔ لانگ مارچ کی تاریخ کا اب تک تعین نہیں ہو سکا اس کی پس پردہ وجوہات کا ہمیں علم ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے وہ احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں ہم پر امن احتجاج کو نہیں روکیں گے بشرطیکہ وہ قانون کے دائرے میں ہو۔ سپریم کورٹ دھرنے کے حوالے سے واضح موقف دے چکی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ، عوام کو پیش آنے والی تکالیف کے باعث دھرنے کے حوالے سے اپنی رائے دے چکی ہے۔ اس وقت پی ڈی ایم کے اندر مایوسی پھیل چکی ہے اور اپنے کارکنوں کو تسلی دینے کیلئے وہ جلسے منعقد کر رہے ہیں تاکہ یہ مایوسی زیادہ نہ بڑھے۔

BRITHS, MPS, ENDORSING, OUR, STATEMENT, ON, KASHMIR, INDIA, LOSES, ITS, POSTION, PDM, NOT, COMING, TO, ISLAMABAD, SHAH MEHMOOD QURESHI

@TeamPakAlpha_

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website