counter easy hit

برسبین ٹیسٹ:چائے کا وقفہ،آسٹریلیا2وکٹوں پر89رنز

Brisbane Test: tea interval, Australia 2 wickets in 89 runs

Brisbane Test: tea interval, Australia 2 wickets in 89 runs

برسبین ٹیسٹ کے پہلے روز چائے کے وقفے پر آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 89رنز بنالئے، میٹ رنشا46رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔وولن گابا میں گلابی گیند سے کھیلے جارہے ڈے نائٹ میچ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر میٹ رنشا اور ڈیوڈ وارنر نے 70رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، اس موقع پر وارنر 32رنز بناکر محمد عامر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، پاکستان کو جلد ہی دوسری کامیابی ملی اور عثمان خواجہ صرف چار رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر مصباح الحق کو کیچ دے بیٹھے۔چائے کے وقفے پر کینگروز نے دو وکٹیں گنواکر 89رنز بنالئے تھے، میٹ رنشا 45اور کپتان اسٹیو اسمتھ 4رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اصل مقابلہ دونوں ٹیموں کے بولرز کے درمیان ہوگا، آسٹریلیا کو شکست دینے کے لیے بھرپور کوشش کرنا ہوگی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website