counter easy hit

برسبین ٹیسٹ؛ آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری

Brisbane Test Australia batting in the first innings

Brisbane Test Australia batting in the first innings

برسبین: پاکستان اور آسٹریلیان کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میں کینگروز کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

برسبین کے وولون گابا اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 151  رنز بنا لئے ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈیوڈ وارنر اور میٹ رینشا نے کیا، دونوں اوپنر نے ٹیم کو پر اعتماد آغاز فراہم کیا لیکن 32 کے انفرادی اسکور پر ڈیوڈ وارنر محمد عامر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے اور اگلے ہی اوور میں یاسر شاہ نے عثمان خواجہ کو 4 کے انفرادی اسکور پر مصباح الحق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرادیا۔ وہاب ریاض نے رینشا کو 71 رنز پر وکٹوں کے پیچھے کیچ کرایا۔ اسٹیون اسمتھ 40 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔قبل ازیں آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کینگروز قائد کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار ہے اور بڑا اسکور کر کے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website