counter easy hit

بریکنگ نیوز : وزیراعظم کی پنجاب والوں پر نوازشات کی بارش۔۔

Breaking News: The rain of the Prime Minister on Punjab's people ..

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب میں 5 سال میں اتنے ترقیاتی کام کیے جائیں کہ عوام سابق حکمرانوں کو بھول جائیں، عمران خان کی عثمان بزدار کو ہدایت، وزیراعظم کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے 5 سالہ ترقیاتی بجٹ کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، 5 سال میں پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر 17 کھرب 98 ارب کی رقم خرچ کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پانچ سالہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔ پنجاب حکومت کا ترقیاتی بجٹ ہر سال بتدریج بڑھایا جائے گا، 2019 میں 3 کھرب، 2020 میں 3 کھرب 45 ارب، 2021 میں 4 کھرب 15 ارب اور 2022 میں ترقیاتی بجٹ 5 کھرب روپے مختص کیا جائے گا۔ تعلیم پر 5 سال کے دوران 3 کھرب 4 ارب 16 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے، صحت کے ترقیاتی منصوبوں پر 2 کھرب 92 ارب 20 کروڑ، 2022 تک سڑکوں پر 4 کھرب 15 ارب 77 کروڑ، توانائی پر 45 ارب اور زراعت پر 72 ارب روپے خرچ ہونگے۔ ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں جنگلات پر 17 ارب 70 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز منظور کرلی گئی ہے۔ آئندہ چند دنوں میں حکومت پنجاب اپنی گروتھ سٹریٹیجی میں یہ رپورٹ باقاعدہ طور پر پیش کرے گی۔دوسری جانب وزیراعظم سے اسلام آباد میں وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی، عمران خان نے عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ کی تاحیات مراعات میں اضافے کی تجویز پر اظہار مایوسی کرتے ہوئے بل پر نظر ثانی کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی، اس موقع پر صوبے میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، عثمان بزدار نے ارکان پنجاب اسمبلی اور وزیراعلیٰ پنجاب کی تنخواہوں میں اضافے اور مراعات کے معاملے پر بریفنگ دی۔ پنجاب حکومت اور اپوزیشن نے صوبائی اسمبلی نے اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا تھا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی تنخواہ اور مراعات میں ناقابل یقین اضافہ بھی شامل تھا، جس پر عوامی حلقوں کی جانب سے شدید مایوسی اور تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندے اپنی تنخواہوں میں اضافے کیلئے یکجا ہوجاتے ہیں تاہم عوامی فلاحی کاموں کیلئے ایک دوسرے کی مخالفت کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کی تاحیات مراعات میں اضافے کی تجویز پر مایوسی کا اظہار کیا۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، ایسے وقت میں مراعات میں اضافے سے عوام میں منفی پیغام جائے گا۔ وزیراعظم نے عثمان بزدار کو ہدایت کی کہ تنخواہوں میں اضافے کے بل پر نظرثانی کی جائے۔ ملاقات میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاج سے متعلق ن لیگ کے مطالبات پر بھی گفتگو ہوئی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا کے فیصلے کے بعد کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، دوران قید کی ان کی کئی بار طبیعت خراب ہوئی جس پر انہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم بعد ازاں انہوں نے کسی بھی اسپتال جانے سے انکار کردیا تھا۔ وزیراعظم کےمعاون خصوصی افتخار درانی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ تنخواہیں مراعات بڑھانے کے ذمہ دار صرف وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں، بلکہ یہ پورے ہاؤس کا بل تھا، جس پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے وزیراعظم کو اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے اور مراعات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان نے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر ناراضی کا اظہار کیا، اور کہا کہ ارکان کی تنخواہوں میں اضافہ حکومت کی کفایت شعاری مہم کو مدنظر رکھ کر کیا جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website