counter easy hit

پاکستانی غصے سے آگ بگولہ، سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا

Pakistani anger fires fire Bugti, social media

لاہور(نیوز ڈیسک ) ہندوستانی شر پسند سوشل میڈیا صارف کی جانب سے قومی کرکٹر آصف علی کی بیٹی کے انتقال پرسامنے آنے والے شرمناک رد عمل کے بعد دیگر سوشل میڈیا صارفین نے مذکورہ شرپسند کو کھری کھری سنا دیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر آصف علی کی کمسن بیٹی کا 20مئی کی رات امریکا میں انتقال ہو گیا تھا۔ آصف علی کی 19ماہ کی کمسن بیٹی نور فاطمہ امریکا میں زیر علاج تھی جہاں اس کا انتقال ہو گیا، نور فاطمہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھی اور کئی ماہ سے امریکا میں زیر علاج تھی تاہم اپنی بیٹی کی اتنی تشویش ناک حالت کے باوجود قومی کرکٹر آصف علی دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو دستیاب رہے، آصف علی کی کمسن بیٹی نور فاطمہ کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف گزشتہ پی ایس ایل کے دوران ہوا تھا۔قومی کرکٹر کی بیٹی کے انتقال پر جہاں سوشل میڈیا ان کے ساتھ ہمدردی کا بھرپور اظہار کیا گیا وہیں ایک ہندوستانی شرپسند سوشل میڈیا صارف کے ٹویٹ نے بہت سوں کو شدید صدمہ دیا،”اکشے وائش ناو“ کے نام سے ٹویٹر استعمال کرنے والے صارف نے اس خبر پر لکھا کہ” مبارک ہو، دنیاسے ایک دہشتگر د کم ہوگیا“۔ہندوستانی شرپسند سوشل میڈیا صارف کا ٹویٹاکشے کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے اسے کھری کھری سنائیں،سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کے بعد اکشے نے اپنا ٹویٹر اکاﺅنٹ ہی ڈیلیٹ کر دیا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website