counter easy hit

بریکنگ نیوز: اپوزیشن لٹ گئی برباد ہو گئی کچھ بھی پلے نہ رہا ، شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے مزیدار حلوے کھانے کے عادی فضل الرحمٰن کو کمر توڑ جھٹکا دے دیا

Breaking News: Opposition hung up and nothing was playing out: Shahbaz Sharif and Bilawal Bhutto shocked Fazlur Rehman, accustomed to eating delicious halo

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت آج اسلام آباد میں ہوگی، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت نہیں کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی 11 بجے ہو گی ،مولانا فضل الرحمان اے پی سی کی صدارت کریں گے ،اے پی سی کے ایجنڈے میں مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال سر فہرست ہے جبکہ اے پی سی میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی وجوہات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کمر کی تکلیف بڑھ جانے کے باعث آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے شہباز شریف کو کمر میں درد کے باعث مکمل آرام کا مشورہ دے رکھا ہے اور انہوں نے کئی روز سے سیاسی سرگرمیاں بھی معطل کی ہوئی ہیں۔ لیگی ترجمان کے مطابق پارٹی کے سینئر قائدین پر مشتمل وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا جس میں خواجہ آصف، احسن اقبال اور ایاز صادق شامل ہوں گے۔ دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی اپوزیشن کی اے پی سی میں شریک نہیں ہوں گے، بلاول کے دورہ گلگت بلتستان کی وجہ سے پیپلزپارٹی کے وفد کی قیادت یوسف رضا گیلانی کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں نیئربخاری، شیری رحمان اور فرحت اللہ بابر شامل ہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شہبازشریف اور بلاول بھٹو شریک نہیں ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری کل گلگت بلتستان کے دورے پر روانہ ہوں گے،جبکہ شہبازشریف کمر میں شدید درد کے باعث اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ اپوزیشن کی اے پی سی میں مقبوضہ کشمیر کا ایشو سرفہرست رکھا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کمر میں شدید درد کے باعث اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے۔ شہبازشریف کی جگہ رانا تنویر اے پی سی کی قیادت کریں گے۔ اسی طرح پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری بھی اپوزیشن کی اے پی سی میں شریک نہیں ہوں گے۔ اپوزیشن کی اے پی سی میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، نیئر بخاری، شیری رحمان اور فرحت اللہ بابر شرکت کریں گے۔ دوسری جانب ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر حکومتی کارکردگی پر اپنے ردعمل میں کہا کہ آج پاکستانی عوام کے ووٹ چوری ہوئے ایک سال ہوگیا۔ لیکن کارکردگی رپورٹ بیان کرنے کے لیے کابینہ کا کوئی وزیرموجود نہیں تھا۔ جب بچے کو پتہ ہووہ تمام مضمون میں فیل ہے تو بچہ رپورٹ لینے اسکول نہیں جاتا۔ مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے جامع کارکردگی کا وائٹ پیپرنشرکیا جائے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی کل کارکردگی انڈے، مرغیاں اوربکریاں ہیں۔ ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ یہ بتا دیتے کہ ایک سال میں وزیراعظم ہاؤس یونیورسٹی میں کتنے بچوں کو داخلہ ملا۔ 2018ء میں نوازشریف کا روشن پاکستان تھا۔ ن لیگ کے دورمیں ترقی کی شرح 8 فیصد تھی۔ عوام روٹی کی جگہ تبدیلی کھا رہی ہے۔ اب ملکی ترقی اس وقت3.3 فیصد ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک سال میں حکومتی اخراجات میں11بلین کا اضافہ ہوا۔ بیرون ملک کی سرمایہ کاری ایک سال میں آدھی ہوچکی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website