
شکارپور(ویب ڈیسک) سندھی گلوکار جگر جلال سمیت 5 افراد کو اغوا کرلیا گیا، مغویوں میں گلوکارجگرجلال کا بیٹا، بھتیجا اور 3ساتھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سندھی گلوکار جگرجلال پروگرام میں شرکت کے لئے جا رہے تھے کہ ڈاکوﺅں نے جگر جلال کو ساتھیوں سمیت اغوا کر لیا، مغویوں میں گلوکارجگر جلال کا بیٹا، بھتیجا اور 3ساتھی شامل ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکومغویوں کوکچے کے علاقے کی طرف لے گئے، مغویوں کی بازیابی کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی اوراغوا کاروں کی تلاش جاری ہے۔











