counter easy hit

بریکنگ نیوز : اینکر مرید عباس کے قتل کیس میں نیا موڑ ۔۔۔ گھر میں لگے کیمرے کی ویڈیو نے پول کھول کر رکھ دیا

Breaking News: New turn in the murder case of Ankar Murder Abbas ... The video camera in the house opened the pool

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے ڈیفینس میں اینکر پرسن مرید عباس اور خضر حیات کے قاتل کا ریکارڈ جمع کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملزم انفینیٹی نامی کمپنی کی آڑ میں سمگلنگ کا کاروبار کر رہا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دوسرے بندے کی شناخت عادل کے نام سے ہوئی ہے۔عاطف زمان کی انفنٹی نامی کمپنی کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ ملزم کمپنی کی آڑ میں 70 سے زائد افراد سے لگ بھگ 50 کروڑ روپے بٹور چکا تھا،میڈیا انڈسٹری کے 30سے 40افراد نے عاطف زمان کو پیسے دئیے تھے۔ ملزم عاطف ٹائر کی سمگلنگ میں ملوث پایا گیا۔ملزم کے بلوچستان کے ٹائرز سمگلرز سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ملزم نے چند ماہ قبل 25 کروڑ روپے چوری ہونے کا اظہار کیا تھا۔ جس کے بعد شراکت داروں سے تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔عاطف زمان اور اس کے ساتھیوں نے درجنوں افراد کو جال میں پھنسا رکھا تھا۔ آسانی سے پیسہ کمانے کے لالچ نے سینکڑوں افراد کے کروڑوں روپے ڈبو دئیے۔ بظاہر ٹائر کے نام پر کیے گئے کاروبار میں سینکڑوں افراد نے سرمایہ کاری کی تھی۔ ٹی وی انڈسٹری کے سینکڑوں ملازمین نے کروڑوں روپے لگا رکھے تھے۔مرید عباس نے بھی عاطف زمان کے ساتھ مل کر سرمایہ کاری کی تھی۔ میڈیا انڈسٹری کے کچھ اور لوگ بھی ان کے پارٹنر تھے۔لوگوں سے کم از کم 10 لاکھ روپے کی رقم بطور سرمایہ کاری لی جاتی تھی۔10 لاکھ سرمایہ کاری کے عوض ہر 2ماہ بعد 50 ہزار روپے دئیے جاتے۔ دو ماہ سےسرمایہ کاری کرنے والوں کورقم کی ادائیگی نہیں ہو رہی تھی۔ سرمایہ کاری کے نام پر لی گئی رقم اور دئیے جانے والے پیسے کیش تھے۔ میڈیا انڈسٹری کے لوگوں نے پرویڈنٹ فنڈ اور جائیدادیں بیچ کر سرمایہ کاری کی۔ لوگوں سے لیے اور دئیے گئے پیسوں کے لیے بینکنگ چینل کا استمال نہیں کیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website