counter easy hit

بریکنگ نیوز: دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا ، فرانزک رپورٹ نے مریم نواز کی جج والی ویڈیو جعلی ثابت کر دی

Breaking News: Milk and water have been drained, the French physician proved fake Maryam's judge's video fake.

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل نے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کی فرانزک رپورٹ حاصل کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ جج کی مبینہ ویڈیو کی فرانزک رپورٹ حاصل کر لی گئی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ جج کی مبینہ ویڈیو جعلی ہے۔ فرازک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک یا دو آڈیو فریم میں بہت سارے ویڈیو فریم ملائے گئے۔ ویڈیو میں فاسٹ فارورڈ کا افیکٹ لگایا گیا،لبوں کی جنبش میں بھی تضاد سامنے آیا۔ ویڈیو میں چہرے بدلنے کی بھی تکنیک استعمال کی گئی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آڈیو اور ویڈیو میں اسپائکس ایک سطح پر ہوتے ہیں لیکن کلپ میں ایسا نہیں۔ ویڈیو میں دہری انکوڈنگ اور فریم بےترتیب ہیں۔ آڈیو کی بیس میں لہر موجود ہے۔مزید کیا کہا ملاحظہ کیجئے خیال رہے کہ ہفتے کے روز پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو سامنے لے آئیں تھیں، احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو نوازشریف کے چاہنے والے ن لیگی نے بنائی، ویڈیو میں جج صاحب تسلیم کررہے ہیں کہ میں بہت پریشان ہوں، میں نے ظلم کیا، میراضمیرمجھے جھنجھوڑ رہا ہے،جج صاحب نے ناصر بٹ کو خود گھر بلا کر ثبوت پیش کیے کہ نوازشریف بے قصور ہے۔ مسلم لیگ ن مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کے پاس جج ارشد ملک کی ویڈیو کے بعد مزید 2مزید ویڈیوز اور 3,4آڈیوز ہیں جو وہ سامنے لائیں گی۔مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کے پاس ثبوت موجود ہیں کہنواز شریف کو بے گناہ ہونے کے باوجود سزا دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا ہے کہ ان کے پاس مزید 2مزید ویڈیوز اور 3,4آڈیوز ہیں ۔ تاہم اب میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جج کی ویڈیو جعلی ہے۔اگر عدالت میں بھی یہ ثابت ہو جائے تو مریم نواز مشکل میں پھنس سکتی ہیں۔ہ اگر یہ ویڈیو اصلی قرار پائی تو سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل سے رہائی مل سکتی ہے بصورت دیگر مریم نواز جس سیاست کے لیے رات دن محنت کر رہی ہیں ، اُن کا وہی سیاسی کیرئیر شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو جائے گا۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے کہا کہ مریم نواز کی جانب سے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے حوالے سے دکھائی گئی ویڈیو سچی ہے تو نواز شریف جیل سے باہر آسکتے ہیں لیکن اگر یہ ثابت ہوگیا کہ ویڈیو ایڈٹ کی گئی، دوبارہ بنائی گئی یا اس میں جوڑ توڑ ہے تو مریم نواز کا سیاسی کیریئر ختم ہو سکتا ہے اور وہ گرفتار بھی ہوسکتی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website