yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بریکنگ نیوز : الیکشن سے صرف 8 روز قبل ۔۔۔۔۔بڑے نازک وقت پر عمران خان نے پاکستانی میڈیا پر شرمناک الزام عائد کر دیا

Web Editor July 16, 2018 1 min read
Breaking News: Just 8 days before election ... Imran Khan blamed Pakistani media on a big delicate time
Share this:

سیالکوٹ;چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن سے لڑنے کے لیے کیسے ان لوگوں کے ساتھ مل کر حکومت بناسکتے ہیں جن پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے کیسز ہیں۔زرداری ٹکٹ بلیک کرتا تھا نواز شریف اڈالیہ جیل میں انڈین فلم کے ڈرامے کر رہا

ہے صحافیوں سے پوچھتا ہوں ضمیر بیچ کر نواز شریف کو ہیرو کیوں بنا رہے ہوکوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو فیصل آباد، جھنگ اور سیالکوٹ میں جلسوں سے خطاب میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے کا کیا فائدہ اگر اپنے منشور پر ہی عمل نہ کرسکیں، کرپشن سے لڑنے کے لیے کیسے ان لوگوں کے ساتھ مل کر حکومت بناسکتے ہیں جن پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں مل کر سیاسی جماعتوں نے دھاندلی کی تھی اور اب وہی جماعتیں دھاندلی کا رونا رو رہی ہیں،۔ عمران خان نے کہا کہ اے پی ایس کے بعد مستونگ میں دہشتگردی بڑا سانحہ ہے، مستونگ سانحے کے پیچھے پاکستان کے دشمن ہیں جب کہ دہشت گردی کا مقصد انتخابات کو سبوتاژ کرنا ہے، لوگوں میں خوف پھیلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخا با ت انتہائی اہم ہیں، دہشت گردی کا انتخابات سے براہ راست تعلق ہے کیوں کہ اس میں نہ صرف باہر کے لوگ ملوث ہیں بلکہ اندر بھی کچھ لوگ ہیں جو چاہتے ہیں کہ انتخابات میں خلل پیدا ہو۔تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے کہا ہے

کہ عوام رشتے داریوں اور برادری سے بالاتر ہوکرنظریےکوووٹ دیں ، بلے کو ووٹ دیں کیوں کہ آپ کو ان کو شکست دینی ہےجنہوں نے تیس سال حکمرانی کی ہے ۔ وہ جھنگ کے اسپورٹس کمپلیکس میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اگراللہ تعالی نے انہیں کامیابی دی تو ایسی تبدیلی لائیں گے جس سے ملک ترقی کرے انہوں نے کہاکہ وہ سب سے پہلے ایک اچھا بلدیاتی نظام لائیں گے تاکہ طاقت مرکز سے صوبے اور صوبے سے ضلع تک منتقل ہو اور عوام اپنے فیصلے خود کریں کہ انہیں کس چیز کی ضرورت ہے ۔ عمران خان نے کہاکہ جھنگ اس لئے پیچھے رہ گیا کیوں کہ فیصلے لاہور میں ہوئے اور لاہور والوں کو کیا علم کہ جھنگ کے مسائل کیا ہیں ۔ انھوں نے کہا شہباز شریف نے فیصلہ کیا کہ ملتان میں میٹرو بنائی جائے اورساٹھ ارب کی میٹرو بنائی اور فیصلے کی وجہ یہ تھی کہ شریف خاندان نے کمیشن بنانا تھی اور پیسہ باہر بھیجنا تھا ۔ ان کاکہنا تھا کہ پنجاب کا بجٹ 635۔ ارب روپے ہے اور یہ آدھا لاہور پہ لگا دیتے ہیں ۔ جب ہماری حکومت آئے گی تو ہمارا منصوبہ ہے کہ پانچ سالوں

میں پچاس لاکھ گھر بنائیں گے ، مہنگائی پر قابو پائیں گے ، پولیس کے نظام کو ٹھیک کریں گے جیسے ہم نے خیبر پختونخواہ کی پولیس کو غیر سیاسی کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شریفوں نے پنجاب پولیس تباہ کردی اور 870 افراد پولیس سے قتل کرائے اور ماڈل ٹاؤن میں سامنے کھڑے ہوکر عوام کوگولیاں ماری گئیں ،عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ حکومت میں آئے تواتناپیسہ اکٹھا کرلیں گے کہ قرضہ نہ لیناپڑے ۔ عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں 9دن رہ گئے ہیں میں 22سال سے اس دن کا انتظار کر رہا ہوں۔قوم کا 300ارب روپیہ لوٹنے والے کو جیل میں ڈالا گیا ہے۔فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قومیں اس وقت تباہ ہوتی ہیں جب وہ اچھے اور برے کی تمیز نہ کر سکیں۔ جیلیں چوروں سے بھری ہیں،یہاں عام آدمی کیلئے جیل اور خاص آدمی کیلئے جیل اور ہے۔ انھوں نے کہا پاکستان کا المیہ تھا کہ یہاں مجرموں کو سزائیں نہیں ہوئیں۔فیصل آباد کے لوگو یہ وقت ہے رانا ثناء اللہ اور عابد شیر علی کے خلاف نکلنے کا۔انہیں ہرانے کیلئے پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالیں۔چوروں کے شکنجے

سے ملک کو نکالیں۔رانا ثناء اللہ کے متعلق تو شیر علی نے بھی کہا کہ اس نے 14 قتل کیے ہیں۔میں ساری قوم کو کہتا ہوں میرے لئے نہیں اپنے مستقبل کیلئے نکلیں۔اپنے آنے والی نسلوں کیلئے نکلیں۔40سال سے یہاں جو کچھ ہو رہا ہے یہ آپ کے مسائل کی جنگ ہے۔22سال پہلے میں نے جدوجہد شروع کی۔یہاں مہنگائی کا طوفان ہے۔میری مائیں جانتی ہیں کتنی مہنگائی ہے۔نواز شریف نے چارٹر آف ڈیموکریسی نہیں بلکہ چارٹر آٖف مکمکا سائن کیا۔10 سالوں میں ملک کا دیوالیہ نکال دیا۔10سالوں میں 6ہزار ارب روپے قرضہ 21ہزار ارب روپے تک پہنچا دیا۔21ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا۔بجلی کی قیمت دو روپے تیرہ پیسے فی یونٹ سے نو روپے چھیاسی پیسے تا جا پہنچی۔400گنا بجلی مہنگی ہوئی۔ہماری انڈسٹری بند ہونا شروع ہو گئی۔ہماری انڈسٹری بحران کا شکار ہوئی۔ نواجو ا ن بیروزگار ہوئے۔ہندوستان اور بنگلہ دیش ہم سے آگے نکل گئے۔ہماری ایکسپورٹ 25ارب ڈالر سے 9ارب ڈالر تک گر گئیں۔ٹیکس لگاکر انڈسٹری کو نقصان پہنچایا گیا۔10 سال پہلے آٹے کی قیمت 13روپے تھی اب 45روپے ہے۔دال 55روپے تھی اب 90روپے ہے۔45فیصدف پاکستان کے بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔ دودھ 25روپے کلو سے 100روپے کلو تک پہنچ گیا۔امریکہ اور برطانیہ میں 40 روپے اور 60

روپے فی لٹر دودھ ہے جبکہ یہاں 130 روپے فی لٹر ہے۔آج سے 50سال پہلے پاکستان میں ترقی تھی۔ایشیاء میں پاکستان سب سے آگے تھا۔60کی دہائی میں ڈیم بنے۔وارسک، منگلا اور تربیلا ڈیم بنا۔پی آئی اے نے سنگا پور،عمارات اور سعودی ائرلائن بنائیں۔ نواز شریف اڈالیہ جیل میں انڈین فلم کے ڈرامے کر رہا ہے۔بیٹا600کروڑ روپے کے گھر میں رہ ہا ہے۔دوسرا بیٹا اربوں کے گھر میں رہ رہا ہے۔میں بھی 8دن جیل میں رہا۔عام آدمی کیلئے جیل میں برے حالات ہیں۔غریب آدمی چوری کرے تو اسے جیل میں بند کر دیتے ہیں۔صحافیوں سے پوچھتا ہوں ضمیر بیچ کر نواز شریف کو ہیرو کیوں بنا رہے ہو۔اپنے بچوں کی فکر کرو۔پاکستان کی جیلوں میں انسانوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔10لوگوں کی جگہ پر 30 لوگ ہوتے ہیں۔ پا کستا ن تحریک انصاف فیصل آباد کے کسانوں اور مزدوروں اور ٹیکسٹائل مالکان کیلئے انقلابی منشور لائی ہے۔شوگر ملز مالکان اگر کسانوں کو پیسے نہیں دیں گے تو ان سے سرچارج وصول کیا جائے گا جس طرح یہ آپ کو ڈیفالٹر قرار دیتے ہیں انہیں بھی بلیک لسٹ کریں گے۔کسان کو ہندوستان کے ریٹ پر ٹیوب ویل کیلئے سستی بجلی دیں گے۔پاکستان کی ٹیکسٹائل ہندوستان اور بنگلہ دیش سے مقابلہ کرے گی۔60فیصد ایکسپورٹ کم

ہوئی ہے۔ فیکٹریاں بند کر کے ہاؤسنگ کالونیاں نہیں بننے دیں گے۔نوکریاںپید اکریں گے۔ فیصل آباد میں اقلیتی برادری زیادہ ہے۔قانون کی بالادستی سب کیلئے یقینی ہو گی۔اقلیتوں کو برابری کے حقوق دیں گے۔تاجر برادری سن لو نواز شریف کو ووٹ دیا تھا آپ نے ’’ہن مزہ آیا‘‘ انشاء اللہ آپکے مسائل حل کریں گے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا سیالکوٹ میں جلسہ عام سے دوران خطاب کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد سانحہ مستونگ سب سے بڑا حادثہ ہےاس واقعہ میں ملوث پاکستان کے دشمن ہیں جو پاکستان کے اندر بھی ہیں اور باہر بھی ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم معطل کر نے سے دشمن کامیاب ہو جائیں گے جس کو ناکام کرنے کے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ زرداری اور نواز امیر سے امیر تر اور عوام غریب سے غریب ہوئے زرداری ٹکٹ بلیک کرتا تھا اور وزیر خارجہ دوسرے ملک سے تنخواہ لیتا تھا جو افسوس ناک امر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں بائیس سال سے کریشن کے خلاف جد وجہد کر رہا ہوں اقتدار میں آکر ملک سے کریشن کو ختم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں یونیورسٹی اور عالمی معیار کے ہسپتال بنائیں گے تاکہ عوام کو سہولت مل سکے جو انکو سابق حکومت نے نہ دی۔ انہوں نے کہا کہ شریفوں نےپولیس کو تباہ کیا ہم درست کریں گے جبکہ عوام کو بنیاد ی سہولیات کی فراہمی کے لئے بلدیاتی نظام کومو ثر کریں گے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
How many years have happened to Katrina Kaif? The news was surprised by Bollywood
Previous Post کترینہ کیف آج کتنے سال کی ہو گئیں ؟ بالی وڈ سے حیران کر دینے والی خبر آ گئی
Next Post رات کے اندھیرے میں ووٹرز سے ۔۔۔۔۔ شاہد خاقان عباسی نتخابی مہم میں ووٹرز کی طرف سے دھتکارے جانے کےبعد کیا کام کرنے پر مجبور ہو گئے؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی
From the voters in the dark of the night ..... Did Shahid Khaqan Abbasi be compelled to work after voting in the election campaign? Surprise news came

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.