counter easy hit

بریکنگ نیوز: عمران خان کا لاہور کی نشست چھوڑنے کا اعلان ۔۔ این اے 131 سے کون سا امیدوار کھڑا کیا جائے گا ؟ خواجہ سعد رفیق کا دل خوش کر دینے والی خبر آ گئی

لاہور; چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنی جیتی ہوئی لاہور کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 131چھوڑ دیں گے ان کی اس نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کے لئے حال ہی میں پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ہمایوں اختر خان مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ گئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی لاہور کے

صدر ولید اقبال بھی اس نشست سے ضمنی الیکشن لڑنے کی تیاریوں میں ہیں لیکن یوں محسوس ہو تا ہے کہ عام انتخابات کی طرح ولید اقبال کو یہاں سے بھی ٹکٹ نہیں ملے گی اور ہمایوں اختر خان ہی یہاں سے ضمنی الیکشن لڑیں گے ۔پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پاکستان بھر کے مختلف پانچ قومی اسمبلی کے حلقوں سے بیک وقت منتخب ہوئے ہین اور انہوں نے ایک حلقہ اپنے پاس رکھنا ہے اور باقی چار حلقے چھوڑ دینے ہیں پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق عمران خان اپنی آبائی نشست میانوالی اپنے پاس رکھیں گے اور باقی چار نشستیں چھوڑ دیں گے اس طرح سے ان کی چھوڑی ہوئی چار نشستوں پر ضمنی الیکشن لڑنے کے لئے ابھی سے پی ٹی آئی میں الیکشن لڑنے کے خواہش مند ضمنی الیکشن میں ٹکٹ کے حصول کے لئے تیار ہو کر بیٹھ گئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے وقت جب ولید اقبال کو ان کے مطلوبہ حلقہ سے ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا اور انہوں نے اس ایشو پر جب اندرون خانہ احتجاج کیا تھا توانہیں یہ کہا گیا تھا کہ جب چیئرمین عمران خان جیت لاہور کی قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دیں گے

تواس پر آپ ہی ضمنی الیکشن لڑیں گے جس پر انہوں نے اپنی مجوزہ ناراضگی ختم کردی تھی اور پھر ہنسی خوشی چیئرمین کی انتخابی مہم بھی چلائی تھی لیکن حال ہی میں پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ہمایوں اختر خان پی ٹی آئی میں شامل ہی اسی شرط پر ہوئے ہیں کہ وہ اس نشست پر ضمنی الیکشن لڑیں گے اور انہوں نے عمران خان کے الیکشن مہم میں ان کی بینرز اور فلیکسیں بھی آوایزاں کروائی تھیں جن پر انہوں نے اپنی تشہیر بھی کی تھی ۔تاہم اس نشست پر کون ضمنی الیکشن لڑے گا اس کا اعلان تو عمران خان ہی کریں گے جس کا اعلان آنے والے چند دنوں میں متوقع ہے۔