counter easy hit

بریکنگ نیوز: سپریم کورٹ نے عطاالحق قاسمی کی ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کیس کا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سپریم کورٹ آف پاکستان نے عطا الحق قاسمی کی ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی غیر قانونی قراردیدی ،عدالت نے حکم دیا ہے کہ عطاالحق قاسمی کودی گئی تنخواہ اورمراعات واپس لی جائیں،عدالت نے عطا الحق قاسمی کو کسی بھی طرح کے سرکاری عہدے کیلئے تاحیات نااہل قراردیدیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے محفوظ سناتے ہوئے عطا الحق قاسمی کی ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی غیر قانونی قراردیدی،عدالت نے کہا ہے کہ عطا الحق قاسمی پر تنخواہوں اور مراعات کی مد میں 19 کروڑ78 لاکھ روپے خرچ ہوئے ، عطاالحق قاسمی کودی گئی تنخواہ اورمراعات واپس لی جائیں،عدالت نے حکم دیاہے کہ عطا الحق قاسمی پر آنے والے خرچ کی رقم پرویز رشید، اسحاق ڈار اور فواد حسن فواد سے وصول کی جائے ۔عدالت نے کہا ہے کہ عطاالحق قاسمی کی تنخواہ اور مالی فوائد بھی غیر قانونی ہیں،سابق ایم ڈی پی ٹی وی نے جو احکامات دیئے وہ غیرقانونی تھے ۔