counter easy hit

بریکنگ نیوز : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے استعفیٰ دے دیا، بلآخر سچائی کیا نکلی؟

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کی تبدیلی کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان اپنی مدت پوری کریں گے۔تفصیلات کے مطابق 25 جولائی 2018 کے عام انتخابات کے نتیجے میں خیبر پختونخواہ میں بھاری اکثریت  حاصل کی تھی جس کے نتیجے میں خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کو بلاشرکت غیرے حکومت بنانے کا موقع ملا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کا انتخاب بھی وزیر اعظم عمران خان کے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا کیونکہ اس معاملے پر دھڑے بندی نظر آئی تھی ۔ایک جانب سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک اس کرسی کے دعویدار تھے جبکہ دوسری طرف عاطف خان کو بھی اس عہدے کے لیے مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا تھا۔ تاہم ایسے حالات میں محمود خان کا نام سامنے آیا جس پر یہ افواہیں بھی گردش کرنے لگیں کہ وزیراعلیٰ محمود خان کو مخصوص مدت کے لیے یہ عہدہ دیا گیا تھا ،جس کے بعد ان سے وزارت اعلیٰ واپس لے لی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کو اقتدار سنبھالے 2 ماہ ہونے والے ہیں اور ایسے میں ایک بار پھر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کی تبدیلی کی خبریں گردش میں ہیں لیکن پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کی تبدیلی کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔انکا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی یااستعفیٰ لینےکی خبروں کی تردیدکرتےہیں۔عوام سازشی عناصرکےہتھکنڈوسےواقف ہیں۔وزیراعلیٰ کووزیراعظم،وزراءاورپوری پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ محمودخان اپنی پانچ سالہ مدت پوری کریں گے۔بعض عناصرعوام کوحکومت سےبدظن کرنے کے لیے افواہیں پھیلا رہےہیں۔