سوئیڈش تھیٹر ڈائریکٹر نے ’’می ٹو‘‘ مہم کے تحت لگائے گئےجنسی ہراسگی کے الزامات پر خودکشی کرلی۔
اسٹاک ہوم آرٹس اینڈکلچر سینٹر میں قائم تھیٹر کے ڈائریکٹر بینی فریڈرکسن نے خودکشی سےقبل عہدے سے استعفیٰ بھی دیا۔

تھیٹر کی ویب سائٹ پر جاری بیان کےمطابق فریڈرکسن نےگزشتہ ماہ آسٹریلیاکےدورے کےدوران خودکشی کی اور الزام ’’می ٹو‘‘ کی مہم پر عائد کیا۔
سوئیڈش میڈیاکےمطابق فریڈرکسن پر الزامات مکمل طورپر غلط تھے۔








