counter easy hit

کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی سے گرفتار بکی سے تفتیش کے لئے جےآئی ٹی تشکیل ۔

راولپنڈی(رپورٹ؛ اصغرعلی مبارک)راولپنڈی پولیس کی جانب سے کرکٹ( سٹیڈیم سے گرفتار بکی سے تفتیش کے لئے جے آئ ٹی کی تشکیل کے لئے رابطے،ایف آئی اے کی درخواست پر بکی بلال احمد کے خلاف تھانہ نیوٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم سے بکی بلال احمد کی گرفتاری پر نیوٹاؤن پولیس نے ایف آئی اے کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا،ابتدائی تحقیقات ایف آئی اے کی جانب سے کی گئی ہیں،ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے کہاکہ معاملہ کی جامع تحقیقات کے سلسلہ میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے قیام کے لئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جا رہا ہے،جے آئی ٹی کے ذریعے تحقیقات عمل میں لاتے ہوئے بکی بلال کے دیگر ساتھیوں اور نیٹ ورک کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی، سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کاکہناتھاکہ جوا اور بکنگ کے ذریعے کھیل اور ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کرداروں کو بے نقاب کیا جائے گا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website