yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

موت کے منہ سے واپس آنے والے بالی ووڈ ستارے

MH Kazmi July 21, 2017 1 min read
Bollywood stars coming back from the mouth of death
Share this:

ممبئی: حادثات ہماری زندگی کا حصہ ہوتے ہیں ہرکوئی کبھی نہ کبھی اپنی زندگی میں حادثے کا شکارہوتا ہے ، کبھی یہ حادثات معمولی نوعیت کے ہوتے ہیں اور کبھی اتنے بڑے  کہ انسان موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچتا ہے۔بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے اداکار بھی عام انسانوں کی طرح حادثات کا شکار ہوتے ہیں، کئی اداکار معمولی نوعیت اور کئی سینگن حادثات کا شکار ہوچکے ہیں۔

Bollywood stars coming back from the mouth of death
Bollywood stars coming back from the mouth of death

کنگنا رناوت

حال ہی میں اداکارہ کنگنا رناوت اپنی نئی فلم ’’مانی کارنیکا:کوئین آف جھانسی‘‘ کی شوٹنگ کے دوران تلوار بازی کی مشق کرتے ہوئے زخمی ہوگئیں ڈاکٹرز کے مطابق ان کے سر پر 15 ٹانکے آئے ہیں اور انہیں آئی سی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے تاہم اب ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے اور جلد ہی انہیں ڈسچارج کردیا جائے گا۔

سلمان خان:

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان 2003 میں فلم ’’تیرے نام‘‘ کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچے تھے، ہوا کچھ یوں تھا کہ ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران انہیں چلتی ٹرین کے سامنے چلنا تھا سلمان اپنی دھن میں شاٹ دے رہے تھے کہ اچانک انہیں احساس ہوا کہ ٹرین ان کے بالکل قریب آگئی ہےاسی وقت ان کی جان بچانےکیلئے سیٹ پر موجود ایک ٹیم ممبر نے انہیں دھکا دے کر پٹری سے ہٹایا اس طرح وہ بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئے۔

ایشوریا رائے

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ ایشوریا رائے 2004 میں فلم ’’خاکی‘‘ کی شوٹنگ کررہی تھیں کہ اچانک ایک جیپ انہیں ٹکر مار کر گزر گئی، ٹکر اتنی زبردست تھی کہ ایشوریا سڑک کے کنارے جھاڑیوں میں جاگریں، سیٹ پر موجود لوگوں نے انہیں فوراً اسپتال پہناچا جہاں ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ایشوریا کی قسمت اچھی تھی کہ انہیں معمولی زخم آئے ورنہ اس طرح کے حادثات میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

امیتابھ بچن

بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن 1983 میں فلم ’’قلی‘‘ کی شوٹنگ کےدوران ایک فائٹنگ سین میں اس قدر زخمی ہوئے کہ انہیں 59 دنوں تک اسپتال میں رہنا پڑا ، اس دوران بھارتی میڈیا میں ان کی موت کی افواہ بھی زیر گردش رہیں، ملک بھر میں ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں مانگی جارہی تھیں، تاہم صحت مند ہونے کے بعد بگ بی نے انکشاف کیا کہ ڈاکٹرز انہیں مردہ قرار دے چکے تھے لیکن ان کی قسمت اچھی تھی کہ وہ بچ گئے۔

عائشہ ٹاکیہ

بالی ووڈ اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے کم لیکن بہترین کام کیا ہے فلم ’’ڈور‘‘ان کے کیرئیر کی کامیاب فلم مانی جاتی ہے، تاہم فلم کے ایک سین کی شوٹنگ کے دوران عائشہ کو چلتی ٹرین کا دروازہ پکڑ کر لٹکنا ہوتا ہے لیکن عائشہ یہ سین ٹھیک طرح ادا نہ کرسکیں اورچلتی  ٹرین سے گرگئیں، اس حادثے میں وہ بال بال بچیں۔

ہرتیک روشن

بالی ووڈ کے نامور اداکار ہرتیک روشن 2006 میں فلم ’’کرش‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک عمارت پر چڑھ رہے تھے کہ اچانک  گرپڑے اگرچہ نیچے لگی سیفٹی جالی نے انہیں بچالیا تھا لیکن وہ تقریباً 50 فٹ کی اونچائی سے گرے تھے جبکہ ایسا ہی ایک حادثہ فلم ’’بینگ بینگ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران بھی پیش آیا تھا یہ حادثہ اتنا سنگین تھا کہ انہیں اپنے دماغ کی سرجری کرانی پڑی تھی۔

شاہ رخ خان

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان 2010 میں فلم ’’دولہا مل گیا‘‘ کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگئے تھے اس حادثے میں ان کے کندھے پر شدید چوٹیں آئی تھیں جبکہ ان کی پسلی بھی ٹوٹ گئی تھی تاہم انہوں نے ہمت نہیں آرہی اور صحت یابی کے بعد شوٹنگ مکمل کروائی۔

جان ابراہم

بالی ووڈ کے نامور ماڈل اور اداکار جان ابراہم فلم شوٹ آؤٹ ایٹ واڈالا کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچے تھے، انہوں نے اپنے ساتھ ہوئے حادثے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ایک ایکشن سین کےدوران گولی صرف ایک انچ کے فاصلے سے ان کے پاس سے گزری گولی سے بچنے کیلئے انہوں نے چھلانگ لگائی اور زخمی ہوگئے۔

 

سیف علی خان

بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان فلم ’’کیا کہنا‘‘ کی شوٹنگ کے دوران موٹر سائیکل سے گرگئے تھے یہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ سیف کو 100 ٹانکے آئے تھے تاہم انہوں نے صحت یاب ہونے کے بعد فلم کی شوٹنگ مکمل کروائی۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The US stopped its citizens for going to North Korea
Previous Post امریکا نے اپنے شہریوں کو شمالی کوریا جانے سے روک دیا
Next Post ’’سارے گاماپا‘‘ سے شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار زین علی انتقال کرگئے
Pakistani singer Zain Ali renowned from "Sa Re Ga Ma Pa" passed away

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.