counter easy hit

بالی ووڈ کے دبنگ خان اپنی نئی فلم میں فرانسیسی بولتے ہوئے نظر آئیں گے

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی : اداکار سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم “پریم رتن دھن پایو” میں دوہرا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جس میں سے ایک کردار بادشاہ کا بھی ہے۔

فلم میں بادشاہ کی تاج پوشی کی تقریب کا منظر بھی ہے اس سین میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے شیش محل بنایا گیا ہے۔ سین کے دوران سلمان خان کی بادشاہ کی حیثیت سے فرانسیسی زبان میں مکالمے ادا کریں گے۔

فرانسیسی زبان میں سلمان خان کے ڈائیلاگ کی صحیح ادائیگی کے لئے اس زبان کے ماہر استاد کی خدمات حاصل کی گئیں جس نے انہیں جملوں کی ادائیگی کے لئے صحیح تلفظ سکھایا اور سلو میاں نے بھی اس کے لئے خوب محنت کی ہے۔