counter easy hit

بالی ووڈ میں بے نظیر بھٹو کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاری

Benazir Bhutto

Benazir Bhutto

ممبئی (یس ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن یوں تو فلموں میں کئی کردار بخوبی نبھا چکی ہیں لیکن انہیں اب اگلی فلم میں بے نظیر بھٹو کا کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ فلموں میں مختلف شخصیات کے کردار نبھانے والی اداکارہ ودیا بالن کو اب سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کا کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی ہے جس کے متعلق انہوں نے سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے جب کہ اس حوالے سے فلم پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ ودیا بالن سیاسی شخصیات کے کردار پہلے بھی ادا کر چکی ہیں اس لئے بے نظیر بھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں سابق وزیر اعظم کا کردار ان سے اچھا کوئی ادا نہیں کر سکتا۔

ودیا بالن کو بے نظیر بھٹو کے کردار کے علاوہ ایک فلم میں سابق بھارتی اداکارہ سچترا سین کا کردار نبھانے کی بھی پیشکش ہوئی ہے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ انہیں قبول بھی کرتی ہیں یا نہیں اور اگر وہ اس کی حامی بھرتی ہیں تو کیا وہ ان کرداروں سے انصاف کرپائیں گی۔