counter easy hit

کترینہ کیف اپنے دوست رنبیر کپور کی جاسوسی کرنے لگی

Katrina And Ranbir Kapoor

Katrina And Ranbir Kapoor

ممبئی (یس ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اپنے دیرینہ دوست رنبیر کپور کی جاسوسی کرنے لگی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اپنی نئی فلم فتور کی عکسبندی میں مصروف تھیں کہ انہیں خبر ملی کہ ان کے دیرینہ دوست رنبیر کپور نئی دلی میں ’’تماشا‘‘ کی شوٹنگ کرارہے ہیں اور ان کے مدمقابل کوئی اور نہیں بلکہ دیپیکا پدوکون ہیں، بس پھر کیا تھا باربی ڈول کے اندر کی شکی عورت جاگ اٹھی اور اپنی فلم کی شوٹنگ منسوخ کراکر نئی دلی پہنچ گئیں۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور بالی ووڈ کی باربی ڈول سے دوستی کی پینگیں بڑھانے سے قبل کئی برس تک دیپیکا پدوکون کی زلفوں کے اسیر تھے۔ دونوں ستاروں کے درمیان اس قدر والہانہ محبت تھی کہ دیپیکا نے اپنی گردن پر رنیبر کا نام تک کھداوا تھا۔