counter easy hit

بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن آج اکتالیسویں سالگرہ منا رہے ہیں

Hrithik Roshan

Hrithik Roshan

ممبئی (یس ڈیسک) بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن آج اکتالیسویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ممبئی کے فلمی گھرانے میں پیدا ہونے والے ہریتک روشن کی پہلی فلم ’’کہو نا پیار ہے‘‘ تھی، پہلی فلم میں شاندار کارکردگی دکھانے والے اس ہیرو نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ، ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ ، ’’دھوم ٹو‘‘ ، ’’کوئی مل گیا‘‘ ، ’’جودھا اکبر‘‘ ، ’’اگنی پتھ‘‘ ، ہریتک نے بے شمار فلموں میں کام کر کے لاتعداد ایوارڈز اپنے نام کیے۔

ہریتک روشن کا ’’کرش سیریز‘‘ میں سپرو ہیرو کا کردار بچوں بڑوں میں یکساں مقبول ہے۔

دوبار ایشیا کے سب سے پرکشش ترین مرد کا خطاب حاصل کرنے والے ہریتک کا مومی مجسمہ لند ن اور واشنگٹن مادام تساؤ میوزیم کی زینت ہے۔