counter easy hit

بینائی سے محروم نوجوان ویڈیو گیمز کھیلنے کا ماہر

Blind teenager playing

Blind teenager playing

نیویارک……..معذوری اکثر انسان سے اس کے خواب چھین لیتی ہے لیکن بینائی سے محروم اس نوجوان نے یہ ثابت کردیا کہ معذوری کوئی مجبوری نہیں ہوتی، اگر ہمت، حوصلہ اور جنون ہو تو زندگی کا ہر خواب پورا کیا جاسکتا ہے۔
ٹیری گیرٹ نامی یہ نوجوان بصارت سے محروم ہے لیکن ویڈیو گیمز کھیلنے کا ایسا ماہر ہے کہ اچھے اچھوں کو پیچھے چھوڑ دے۔ ویڈیو گیمز کھیلنے کاشوقین یہ لڑکا اسکرین پر دیکھے بغیر اتنی مہارت سے گیمز کھیلتا ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔ ٹیری نا صرف ایک اچھا ویڈیو گیمرہے بلکہ بہترین گٹارسٹ بھی ہے۔