yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

اندھا نظام (قسط2)

Yes 1 Webmaster January 28, 2015January 28, 2015 1 min read
Abduction
Share this:
Abduction
Abduction

تحریر: لقمان اسد
کبھی کسی کی زمین پر قبضہ کرتا ہے تو کبھی کسی کے معصوم پھول جیسے جگر گوشوں کو اپنے گماشتوں کے ہاتھوں اغواء کراکے اُن کی رہائی کے عوض والدین سے لاکھوں،کروڑوں روپے بطور تاوان وصول کرتا ہے اسی طرح بڑے بڑے تاجروں کو بھتہ لینے کی غرض سے انہیں دھمکاتا ہے نتیجتاً وہ تاجر جو ملکی نظام کی حالت ذار اور حکمرانوں کی نااہلی اور منافقت سے مکمل آگاہ ہوتے ہیں وہ مستقل طور پر اس”ولن”کو منہ مانگی رقم بطور غنڈہ ٹیکس یا بھتہ دینے پر مجبوراً راضی ہوجاتے ہیں جبکہ جو تاجر نظام حکومت اور حکمرانوں سے انصاف اور تحفظ آس امید لگائے بیٹھے ہوتے ہیں وہ اس کے سامنے اکڑجاتے ہیں تو ان اکڑ جانے والے تاجروں کی قسمت کا فیصلہ وہ اس انداز سے کردیتا ہے کہ پھر وہ عمر بھر کسی کھاتے کے نہیں رہتے یاقتل کرکے ان کی زندگی کی کہانی ہی وہ ”ولن”اور اس کے بدمعاش ہمیشہ کیلئے ختم کر دیتے ہیں ایسی فلموں کی کہانی میں یہ نہیں ہوتا کہ کسی حکومت کا کوئی وجود یا کردار اِن کہانیوں میں نہ دکھایا جاتا ہوں یا کوئی قانون یا انتظامی ادارے اس میں کام کرتے نظر نہ آتے ہوں بلکہ حکومت کا وجود بھی ہوتا ہے بڑے بڑے نامی گرامی سیاسی رہنما،نامور قانون دان اور قانون بھی موجود ہوتاہے ۔

وزارتیں،عدالتیں،تھانے کچہری ،پولیس سب کچھ سارا نظام چل رہا ہوتا ہے مگر بدقسمتی سے اس ”ولن”سے اندر خانہ سبھی ملے ہوئے ہوتے ہیں پولیس کیلئے وہ مطلوبہ ترین شخص ہوتا ہے عدالت اسے کئی بار اشتہاری قرار دے چکی ہوتی ہے ملک کے مختلف تھانوں میں اس کے خلاف قتل کی ایف آئی آر سمیت اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری اور دہشت گردی کے مقدمات درج ہوتے ہیں جبکہ منشیات کے دھندہ میں ملوث ہونے کے جرائم سے متعلق بھی وہ ”ولن”مختلف تھانوں کیلئے انتہائی مطلوب ہوتا ہے لیکن اس سب کے باوجود وہ بلاخوف وبے خطر جب چاہتا ہے ملک کے ایک شہر سے دوسرے شہر آتا جاتا ہے ملک کی بڑی بڑی تقریبات میں دیکھا جاتا ہے ملک کے عام انتخابات میں اہم کردار ادا کرتا ہے سرعام دندناتا پھرتا ہے نہ تو کوئی پولیس آفیسر اُس پر ہاتھ ڈالنے کی ہمت کرتا ہے نہ ہی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان اس قدر مطلوب ترین شخص کی عدم گرفتاری پر اپنے جونیئر آفیسران سے کسی طرح کی باز پرس یاجواب طلبی کرتے ہیں اگر حکومت میں سے کوئی تگڑا وزیر یا مشیر ملک اور قوم کے دُکھ میں ڈوب کر اس ”ولن ”کے خلاف آواز بلند کرتاہے اور اپنی حکومت کی توجہ اُس کی بدمعاشیوں اور اُس کے مظالم کی طرف دلانے کی کوشش کرتا ہے تو اگلے چوبیس گھنٹوں میں اُس کی وزارت کا بوریا بستر گول کرکے گھر بھیج دیاجاتا ہے۔وطن عزیز کے عوام بھی ایسے ہی ایک بدترین اور اندھے نظام کے تسلط کا شکار ہیں ۔ہرطرف ایک استحصالی طبقہ جو ملکی دولت کو بے رحمی کے ساتھ اپنے دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہے۔

جبکہ عام آدمی اور عام آدمی کے بنیادی حقوق اُن کینظر میں قطعاً کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔بغور جب ہم اپنی اجتماعی زندگیوں کا جائزہ لیتے ہیں تو ہمارے سامنے بھی یہی سچائی ایک حقیقت کی صورت میں آکھڑی ہوتی ہے اور ہمیں بھی ایسے محسوس ہوتا ہے کہ فلمیں سٹوریز کے ”ولنز”سے ہمارا بھی سابقہ گویا آن پڑا ہے ایسے سیاسی رہنما اور اس قبیل کے حکمران کہ جو نہ ہمیں پرامن زندگی کی نوید سناتے ہیں نہ ہی ہمارے لیے انصاف کو سوفیصد یقینی بناتے ہیں جبکہ غریب عوام اور پڑھے لکھے بے روزگار جوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے بجائے ایسے اقدامات یہ عمل میں لاتے ہیں کہ جن کے سبب بے روزگاری کاآسیب مزید پھلنے پھولنے لگتا ہے۔ (جاری ہے )

Luqman Asad
Luqman Asad

تحریر: لقمان اسد

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
mran Khan
Previous Post این اے 122؛ عمران خان کی لوکل کمیشن کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواست
Next Post بکتر بند گاڑیوں کے معاملے پر وزیراعلی سندھ کا اسکینڈل سامنے آگیا
Blindatu Vehicles

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.