counter easy hit

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی :فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کوہوگا

Blind Cricket final between Pakistan

Blind Cricket final between Pakistan

نئی دلی….بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے والی پاکستان ٹیم اتوار کو بھارت کےخلاف ٹرافی کی جنگ لڑے گی ۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 12 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں8 میچز پاکستان جبکہ 4میچز میں کامیابی بھارت کے نام رہی ہے ۔