counter easy hit

سیہون: لال شہباز قلندر ؒکی درگاہ پر دھماکا، متعدد افراد شہید

سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر ؒکی درگاہ پر دھماکاہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید ہوئے ہیں، زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت نازک ہے۔

blast, at, darbar,lal,shehbaz,qalandar, several,killedنمائندے کے مطابق واقعے میں 50 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے زیادہ تر کے شہید ہونے کا خدشہ ہے۔نمائندہ  نیوز‘ طلحہ ہاشمی کے مطابق لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر ہونے والا دھماکا خودکش ہے۔نمائندہ نیوز‘ ریاض ناریجو کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔جمعرات کو مزار پر عموماً معمول سے زیادہ رش ہوتا ہے، دھماکے کے وقت زائرین بڑی تعداد میں موجود تھے، دھماکا ہوتے ہی بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں،دھماکے کے بعد مزار کے احاطے میں آگ بھی لگ گئی۔’جیو نیوز‘ کے نمائندے کامران رضی کے مطابق لعل شہباز قلندر کی درگاہ کے قریب دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے کے بعد دادو اور حیدرآباد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس دھماکے کی اطلاع وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو دے دی گئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website