د بئی : مرکز شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دبئی میں ہر ساڑھے تین گھنٹے میں ایک بچے کی پیدائش ہو رہی ہے۔

Birth of a baby in three hours
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے دبئی میں کھولے جانے والے نئے انٹر نیشنل فر ٹیلٹی سنٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداوشمار میں بتایا گیا ہے کہ دبئی کے مقامی افراد کے بچوں کی پیدائش کی شرح سے غیر ملکی افراد میں بچوں کے پیدائش کی شرح 3فیصد زیادہ ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ابوظہبی میں مئی کے مہینے کے دوران سب سے زیادہ حاملہ خواتین کے آپریشن کئے گئے ۔واضح رہے کہ دبئی ابو ظہبی کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے ہسپتالوں میں بہترین سہولیات فراہم کرنے کی وجہ سے دوران حمل شرح اموات نہ ہونے کے برابر ہے۔








