counter easy hit

پنجاب میں ایک ہی دن دو ماؤں کے یہاں 4، 4 بچوں کی پیدائش

کہتے ہیں دینے والا جب بھی دیتا ، دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کے۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے دوخاندانوں نے ایک ہی دن اپنی فیمیلیز میں چار، چار بچوں کو خوش آمدید کہا۔ دونوں خاندان ایک دوسرے کو نہیں جانتے لیکن دلچسپ اتفاق ہے کہ ان کے چار،چار بچوں کی تاریخ پیدائش ایک ہونے کے علاوہ جنس بھی ایک جیسی ہے۔ دونوں جوڑیوں کے ہاں تین بیٹے اورایک، ایک بیٹی نے جنم لیا۔

Birth of 4, 4 babies here in two mothers same day in Punjabایسا ہی ہوا سیالکوٹ کے خالد اورملتان کے سہیل کے ساتھ جن کے سوُنے آنگن میں ایک ساتھ ایک ہی دن بہارآگئی۔ خالد بٹ اور ان کی اہلیہ کو اللہ نے شادی کے دس سال بعد اولاد کی نعمت سے نوازا ہے۔ دونوں نے گزشتہ روز اپنے چار بچوں کوبھرپور ویلکم کیا تو اسی روز ملتان کےسہیل کا آنگن چار بچوں سے مہکا۔ سہیل احمد کی یہ دوسری شادی ہے، پہلی اہلیہ سے ان کے دو بچے ہیں۔

دونوں خواتین نے نجی کلینکس میں بچوں کو جنم دیا۔ خالد بٹ کی اہلیہ اور چاروں بچے بالکل صحت مند ہیں اور ڈاکٹرز کے مطابق انہیں جلد اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا جبکہ سہیل کی اہلیہ کو چند پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔

گزشتہ روزپنجاب میں میڈیکال اسٹوز مالکان کی ہڑتال کے باعث سہیل کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے بتایا کہ میرے بچے کی صحت ٹھیک ہے لیکن صحت برقرار رکھنے کے لیے ابھی انہیں ادویات اور انجکشنز کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب یقینی بنائیں کی میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں۔  نشتر اسپتال ملتان کے ڈاکٹرز کے مطابق سہیل کی اہلیہ اور بچوں کو گھر بھیجنے میں ابھی کم سے کم تین دن لگیں گے