counter easy hit

گوردوارہ جنم استھان ننکانہ میں Mock Exercise کا انعقاد کیا گیا

Birth Asthan Gurdwara

Birth Asthan Gurdwara

ننکانہ صاحب ( محمد قمر عباس )گوردوارہ جنم استھان ننکانہ میں Mock Exercise کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسکیو 1122،سول ڈیفینس ،پولیس15،ایلیٹ فورس اورہیلتھ جیسے تمام محکموں نے بھر پورحصہ لیا گوردوارہ جنم استھان میں بم بلاسٹ کیا گیا جس میں کچھ لوگ شدید زخمی ہوئے جن کو ریسکیو1122کے عملہ نے طبی امداد دینے کے بعد شفٹ کیا اس کے علاوہ کچھ مریض عمارت کے اندرشدیدزخمی حالت میں پھنسے ہونے تھے جن کو سپائن بورڈ پر باندھ کربڑی مہارت سے باہر نکالا گیاآگ بھی لگائی گئی جس پر ریسکیو1122کے عملہ نے فوری قابو پا لیا 07منٹ کا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے سب سے پہلے رسپانس ریسکیو 1122نے کیا لوگوں نے ان کے کام کو سراہتے ہوے تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی اور یہ بھی کہا کہ اس طرح کی ناگہانی صورتحال کو ریسکیو1122ہی بہتر انداز میں کور کر سکتی ہے۔