yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

‘پارلیمنٹ کی حمایت کے بغیر انتخابات میں بائیو میڑک کا استعمال ممکن نہیں‘

Web Editor May 17, 2018May 17, 2018 1 min read
Biometrics is not possible in elections without supporting the Parliament
Share this:

لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے سیکریٹری بابر یعقوب فاتح محمد نے کہا ہے کہ ای سی پی عام انتخابات میں پارلیمنٹ کی حمایت کے بغیر بائیومیٹرک نظام کا اطلاق نہیں کرسکتی۔

Biometrics is not possible in elections without supporting the Parliamentگزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ‘جب پارلیمنٹ انتخابات میں بائیو میٹرک نظام لانے کا فیصلہ کرے گی، ہم آئندہ انتخابات میں ہائی ٹیک نظام کا استعمال کریں گے’۔ بابر یعقوب نے کہا کہ انتخابات میں بائیومیٹرک نظام کا فوری استعمال ممکن نہیں ہے تاہم الیکشن کمیشن کا قانون کہتا ہے کہ بائیومیٹرک نظام کو پہلے ضمی انتخابات میں پائلٹ ٹیسٹ کے ذریعے استعمال کیا جائے۔

ایک سوال کے جواب میں سیکریٹری ای سی پی نے کہا کہ کمیشن 60 اور 90 روز کے اندر انتخابات کرانے کے لیے بالکل تیار ہے، حکومتی فیصلے پر دارومدار ہے کہ وہ اپنی آئینی مدت پورے کرے یا اسمبلیاں تحلیل کرے۔ انہوں نے زور دیا کہ ‘ای سی پی اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے گی’۔ اس سے قبل پنجاب الیکشن کمشنر شریف اللہ نے 37 ضلعی اور سیشن ججز سے حلف لیا جنہیں صوبے میں ضلعی ریٹرنگ افسران مقرر کیا گیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ کمیشن، انہیں باقاعدہ ٹریننگ دے گا تاکہ وہ انتخابات کے دوران بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ شریف اللہ نے کہا کہ ‘موجودہ سیاسی منظرنامے کے تناظر میں موجودہ انتخابات انتہائی حساس ہیں اور اسی وجہ سے ریٹرنگ افسران کو عدلیہ سے منتخب کیا گیا’۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام اور پاکستان کے مستقبل کے لیے انتخابات کا صاف و شفاف ہونا بہتر ضروری ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ ای سی پی اور ریٹرنگ افسران پر اہم آئینی ذمہ داری عائد ہوئی ہے اور اس ذمہ داری میں انتخابات کے دن امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا بھی ہے۔ فاتح محمد نے بتایا کہ کمیشن کی ڈیوٹی ہے کہ وہ انتخابات کے دن سے متعلق اسٹاف کی ترتیب کرے، پہلے مرحلے میں 84 افراد کو ٹریننگ دی جائے گی جو بعدازاں 2 ہزار 644 دیگر افراد کی تربیت کریں گے۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ صوبے میں ریٹرنگ افسران کے لیے 3 روزہ ٹریننگ ہوگی اور عید الفظر کے بعد سینئر پریزائڈنگ افسر اور پریزائڈنگ افسر دیگر افراد کی ترتیب کریں گے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The funeral prayers of Shaheed Pak Army Colonel Sohail Abid Abbasi in Balochistan were paid in Balochistan
Previous Post بلوچستان میں شہید پاک فوج کے کرنل سہیل عابد عباسی کی نماز جنازہ وہاڑی میں ادا
Next Post پی ٹی آئی کا غیر ملکی فنڈنگ کیس کی اسکروٹنی خفیہ رکھنے کا مطالبہ
PTI demanded the scrutiny of foreign funding to be kept secret

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.